0
Tuesday 29 Apr 2014 01:21

ڈی آئی خان، موٹر کار میں سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد، ملزمان فرار

ڈی آئی خان، موٹر کار میں سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد، ملزمان فرار
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں کسٹم حکام نے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرکے کینٹ پولیس کے حوالے کر دیا۔ ایس ایچ او کینٹ سیف الرحمن نے نامعلوم ملزم کیخلاف 14AO/15AA کے تحت رپورٹ درج کی ہے اور کہا ہے کہ کسٹم حکام نے موٹر کار نمبر LOE/498 کو روکا اس دوران کار کا ڈرائیور ملزم گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ جس پر پولیس نے گاڑی کی تلاشی لی۔ گاڑی سے چار کلاشنکوف بمعہ فٹ میگزین، چھ رائفل، دو بندوقیں ریپیٹر بمعہ میگزینز، چھ پستول نائن ایم ایم، دس پستول تیس بور، ایک پستول تیس بور مشین گن نما اور 2900 کارتوس برآمد کر لئے۔

خبر کا کوڈ : 377333
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش