0
Monday 28 Apr 2014 04:32

ڈی آئی خان، وزیرستان سے پنجاب اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام

ڈی آئی خان، وزیرستان سے پنجاب اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام
اسلام ٹائمز۔  ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروآ میں پولیس نے بھاری مقدار میں اسلحہ پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بناکر دو شرپسندوں کو حراست میں لے لیا۔ پروآ پولیس کی بھاری نفری نے ایس ایچ او محمد نواز مروت کی قیادت میں رمک چیک پوسٹ پر ایک پک اپ گاڑی کو تلاشی کیلئے روکا۔ دوران تلاشی گاڑی سے دو کلاشنکوف، ایک رپیٹر، نو پستول، سولہ میگزین اور 23590 کارتوس برآمد کر لئے۔ پولیس نے اس موقع پر پک اپ میں سوار دو دہشتگردوں انور سعید ولد محمد جان آفریدی سکنہ شیرکھی کوہاٹ اور محمد شکیل ولد نسیم گل آفریدی سکنہ درہ آدم خیل کو گرفتار کر لیا۔ دوران تفتیش ملزمان نے بتایا کہ وہ دہشتگردی کیلئے اسلحہ وزیرستان سے پنجاب سمگل کر رہے تھے۔ تھانہ پروآ پولیس نے دونوں ملزمان کیخلاف 15/16AA کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ قائمقام ڈی پی او صادق حسین بلوچ نے پروآ پولیس کو بروقت کارروائی کرنے پرشاباش دی ہے۔



خبر کا کوڈ : 376942
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش