0
Wednesday 22 Sep 2010 15:24

مقبوضہ کشمیر پر غور کیلئے او آئی سی رابطہ گروپ کا اجلاس آج ہو گا

او آئی سی کا 65 واں سالانہ اجلاس آج سے نیویارک میں شروع ہو گا،میر واعظ کو اجلاس میں شرکت کیلئے خصوصی دعوت
مقبوضہ کشمیر پر غور کیلئے او آئی سی رابطہ گروپ کا اجلاس آج ہو گا
نیویارک:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق او آئی سی رابطہ گروپ کا اجلاس آج نیویارک میں ہو رہا ہے،جس میں مقبوضہ جموں کشمیر کی صورت حال پر غور کیا جائے گا۔اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 65ویں سیشن کے موقع پر ہونے والے اجلاس میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چئرمین میر واعظ عمر فاروق بھی شرکت کریں گے۔اجلاس میں پاکستان،ایران،سعودی عرب،ترکی اور نائیجر کے نمائندے شریک ہونگے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ او آئی سی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر اکمل الدین احسان اوغلو نے حریت کانفرنس کے چئرمین میر واعظ عمر فاروق کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔میر واعظ کی سربراہی میں نیویارک اجلاس میں شرکت کرنے والا کشمیری وفد مسئلہء کشمیر کے مستقل اور منصفانہ حل کی ضرورت پر زور دے گا اور او آئی سی سے اس سلسلے میں موثر کردار ادا کرنے کا مطالبہ کرے گا۔
 او آئی سی کا 65 واں سالانہ اجلاس آج سے نیویارک میں شروع ہو گا،میر واعظ کو اجلاس میں شرکت کیلئے خصوصی دعوت
نیویارک:اسلام ٹائمز-اسلامی ممالک کی عالمی تنظیم آرگنائزیشن آف اسلامک کانفرنس (او آئی سی )کا 65 واں سالانہ 2 روزہ اہم ترین اجلاس نیویارک میں آج سے شروع ہو گا،جس میں مسئلہ کشمیر،مسئلہ فلسطین اور افغانستان اور عراق کے معاملات زیر غور لائے جائیں گے،جبکہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہٴ خیال کیساتھ ساتھ اس مسئلہ کے حل کیلئے بھی راہ ہمورا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔اس دوران میر واعظ عمر فاروق کو اجلاس میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی گئی ہے جنہوں نے دعوت کی تصدیق کرتے ہوئے اس اجلاس میں شرکت کرنے اور کشمیر کی سنگین صورتحال کو اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کے سامنے لانے کا اعلان کر دیا۔
وزرائے خارجہ کے اجلاس میں ایران،پاکستان،ترکی،لیبیا،سعودی عرب،نائیجیریا سمیت تمام اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ اور دیگر مندوبین شرکت کریں گے۔اجلاس میں ذرائع کے مطابق مسئلہ کشمیر،فلسطین کا مسئلہ،پاکستان کے حالات،افغانستان اور عراق میں پیدا شدہ صورتحال کے علاوہ اسلامی ممالک کو درپیش مشکلات اور مسائل پر سیر حاصل بحث ہو گی۔وزرائے خارجہ کے اجلاس میں کشمیر کا معاملہ چھایا رہے گا،کیونکہ موجودہ سنگین صورتحال پر نہ صرف عالمی ممالک کی نظریں مرکوز ہیں،بلکہ او آئی سی نے پہلے ہی کشمیر میں ہلاکتوں کے حوالے سے اپنی تشویش ظاہر کی ہے اور یہ کہ آج کے اس اجلاس میں پاکستان کی جانب سے مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کیلئے اس معاملے کو سرفہرست رکھنے کا بھی عندیہ ملا ہے۔


خبر کا کوڈ : 37882
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش