0
Wednesday 7 May 2014 19:41

شہروں میں 6 اور دیہی علاقوں میں 7 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جائے، نواز شریف

شہروں میں 6 اور دیہی علاقوں میں 7 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جائے، نواز شریف
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کھاد کی صنعت کو فراہم کی جانے والی گیس پاور سیکٹر کو فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔ بجلی کے تین بند کارخانے چلانے کے لئے سی این جی سیکٹر کو بھی گیس کم ملے گی۔ اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت توانائی کی صورتحال پر اہم اجلاس ہوا، جس میں بجلی کی طلب، رسد اور لوڈشیڈنگ کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں رواں ماہ کے لوڈشیڈنگ پلان کا بھی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں وزیراعلٰی پنجاب، وزیر مملکت عابد شیر علی، وزیر مملکت پٹرولیم جام جمال اور اسپیشل ایڈوائز مصدق ملک نے شرکت کی، اس دوران پنجاب میں وصولی کے عمل کو تیز کرنے اور لوڈشیڈنگ کم سے کم رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
 
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گیارہ مئی تک مزید ایک ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تین دن میں ایندھن کی کمی سے متعلق معاملات طے کئے جائیں، ایندھن کی بلاتعطل فراہمی سے چھ سو تیس میگا واٹ بجلی حاصل ہوگی۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ چند دنوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کیا جائے۔ نواز شریف نے کھاد کی صنعت کو فراہم کی جانے والی گیس پاور سیکٹر کو فراہم کرنے اور 592 میگا واٹ اضافی بجلی کے لئے سی این جی کو گیس کی سپلائی کم کرنے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعظم نے شہروں میں چھ اور دیہی علاقوں میں سات گھنٹے لوڈشیڈنگ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ رواں ماہ کے آخر تک پینتیس سو میگا واٹ بجلی سسٹم میں آجائے گی۔
خبر کا کوڈ : 380190
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش