0
Thursday 8 May 2014 09:18

کنٹرول لائن پر کشمیریوں کی آمدورفت کا سلسلہ جاری

کنٹرول لائن پر کشمیریوں کی آمدورفت کا سلسلہ جاری
اسلام ٹائمز۔ لائن آف کنٹرول سے گذشتہ روز آزاد کشمیر سے 32 مسافر مقبوضہ کشمیر اور 4 مسافر آزاد کشمیر پہنچے۔ گذشتہ روز معمول کے مطابق کاروان امن بس کے ذریعے مظفرآباد سے تعلق رکھنے والے 2 نئے مسافر وادی کشمیر میں پہلی بار اپنے رشتہ داروں سے ملاقات کرنے کے لئے وارد ہوئے۔ وادی آنے والے ان مسافروں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ آزاد کشمیر کشمیر میں اپنے رشتہ داروں کے ہاں قیام کرنے کے بعد دو کشمیری گھروں کو لوٹ آئے۔ سرینگر سے مظفر آباد کی طرف جانے والے مسافروں میں تین خواتین سمیت مسافر پہلی بار سرحد پار کشمیر روانہ ہوئے جبکہ آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے 13 مسافر کئی ہفتوں تک کشمیر میں مقیم اپنے رشتہ داروں کے ہاں گذارنے کے بعد گھروں کو لوٹ گئے۔ ان میں ایک بچہ اور تین خواتین بھی شامل تھیں۔ معلوم ہوا ہے کہ آزاد کشمیر میں اس وقت گرمی کی لہر ہے جس کی وجہ سے اتنی بڑی تعداد میں لوگ کاروان امن بس کے ذریعے وادی پہنچے ہیں۔ وادی سے نئے مسافروں کی کم تعداد مظفرآباد آنے کے پیچھے بھی یہی وجہ کارفرما بتائی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 380312
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش