0
Friday 9 May 2014 19:15

مسلم لیگ نون کی تحریک انصاف کو انتخابی ریکارڈ کی تصدیق کیلئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنانیکی تجویز

مسلم لیگ نون کی تحریک انصاف کو انتخابی ریکارڈ کی تصدیق کیلئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنانیکی تجویز
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے انتخابی ریکارڈ کی تصدیق کے لئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنانے کی تجویز دیدی، کہتے ہیں کمیٹی میں مسلم لیگ نون ملزم بن کر پیش ہونے کے لئے تیار ہے، تحریک انصاف کے مطالبات دھرنوں یا سپریم کورٹ جانے سے حل نہیں ہوں گے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ تحریک انصاف اور مسلم لیگ نون کے چار چار حلقوں کے حوالے سے ریکارڈ کی تصدیق کے لئے تیار ہیں، تاہم انگوٹھے اور مقناطیسی سیاہی کی تحقیقات کو قبول نہیں کریں گے، شاہ محمود قریشی کا مائیک بند کرنے پر تحریک انصاف کے دیگر ارکان نے نعرے بازی اور احتجاج کیا، ڈپٹی اسپیکر مرتضٰی جاوید عباسی  نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے لیڈر کی تقریر کے دوران شور مچا کر اسپیکر کی نشست کو بلڈوز کر رہے ہیں۔

پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے رہنما محمود اچکزئی کا کہنا تھا کہ ملک اور پارلیمینٹ کو خطرہ ہے، ہمیں خواب خرگوش سے بیدار ہونا پڑے گا، اجلاس کی موجودہ کارروائی معطل کرکے تحریک انصاف کے تحفظات سنے جائیں، شاہ محمود قریشی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی، ہم ایک سال سے میڈیا اور عدلیہ میں اپنی آواز بلند کر رہے ہیں، وزیر ریلوے نے حکومتی نکتہ نظر پیش کیا، جبکہ ہمیں اپنا نکتہ نظر پیش نہیں کرنے دیا گیا، ان کا کہنا تھا کہ خواجہ سعد رفیق کا گذشتہ روز کا موقف درست نہیں، عمران خان نے مفروضوں پر بات نہیں کی تھی، الیکشن ٹربیونل کی تحقیقات سے واضح ہے کہ این اے ایک سو چوون میں دو سو بیالیس بیلٹ بکس کی سیل نہیں تھیں، بعد میں اجلاس پیر کی شام چار بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 380861
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش