0
Friday 9 May 2014 22:01

سندھ سے باہر جانے والوں کو انسداد پولیو سرٹیفکیٹ دینے کے احکام جاری

سندھ سے باہر جانے والوں کو انسداد پولیو سرٹیفکیٹ دینے کے احکام جاری
اسلام ٹائمز۔ محکمہ صحت سندھ نے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے پاکستان پر سفری پابندیوں کے تناظرمیں سندھ کے تمام سرکاری اسپتالوں، ٹاؤن ہیلتھ افسران، ای ڈی او ہیلتھ اور ای پی آئی پروجیکٹ ڈائریکٹر کو انسداد پولیو سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں جبکہ کراچی ایئر پورٹ پر انسداد پولیو کائونٹر بھی قائم کر دیا گیا۔ گزشتہ روز حکمہ صحت کے اسپیشل سیکریٹری ڈاکٹر سریش کمار نے نوٹیفکیشن نمبر NO.SO-IV(PH)/POLIO/2014 جاری کیا ہے جس میں کہا گیا کہ عالمی ادارہ صحت نے پاکستانی مسافروں پر عارضی پابندی کی سفارش کی ہے جس کے مطابق پاکستان سے بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کو 4 ہفتے سے 12 ماہ کے سفر کے دوران اورل پولیو ویکسین (او پی وی) یا ان ایکٹویٹڈ پولیو ویکسین (آئی پی وی) پلانا لازمی ہوگی۔ نوٹیفکیشن میں ہدایت کی گئی کہ 4 ہفتے یا اس سے زائد کا سفر کرنے والے ہر عمر کے مسافروں کیلئے روانگی سے قبل پولیو سے بچاؤ کی ویکسین کے قطرے پینا لازمی ہوگا، یہ پابندی 6 ماہ کیلئے عائد کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 380912
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش