0
Friday 24 Sep 2010 16:00

حکومت سپریم کورٹ کو آنکھیں نہ دکھائے،عدلیہ کے ساتھ ہیں،نواز شریف

حکومت سپریم کورٹ کو آنکھیں نہ دکھائے،عدلیہ کے ساتھ ہیں،نواز شریف
لاہور:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ صدر کے استثنیٰ کا فیصلہ سپریم کورٹ نے کرنا ہے،حکومت سپریم کورٹ کو آنکھیں نہ دکھائے،بلکہ احکامات کی تعمیل کرے،حکومت کے نہیں عدالت عظمیٰ کے ساتھ ہیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ این آر او کو اسمبلی میں منظور کروانے کا راستہ ہم نے روکا تھا،این آر او سے مستفید ہونیوالوں کو رضا کارانہ مستعفی ہو جانا چاہئے،ورنہ انہیں نکال دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہم آئین اور قانون کے ساتھ ہیں، تبدیلی کو روکنے کیلیے سپریم کورٹ کے احکامات مانے جائیں، جمہوریت کی آڑ میں کرپشن برداشت نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ تبدیلی جب آتی ہے تو پھر آ کر رہتی ہے،مشرف آخری وقت تک خود کو مضبوط سمجھتا تھا۔تبدیلی کا یہ مطلب نہیں کہ ہم کسی نئے ڈکٹیٹر کی استقبال کریں،یہ مذاق پاکستان بہت ہو چکا،اب ایسا نہیں ہونا چاہئے۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ سوئس کیس ختم کرنے پر مشرف سے بھی پوچھ گچھ ہونی چاہیے،آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ وفاقی حکومت ہی قائم کر سکتی ہے،صرف مشرف نہیں،دیگر ساتھی بھی اتنے ہی قصور وار ہیں۔جب تک اکبر بگٹی کے قاتلوں کو سزا نہیں ہو گی،بلوچستان میں امن نہیں ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے بہت سے اضلاع میں بحالی کا کام شروع نہیں ہوا،وفاقی حکومت سیلاب متاثرین کو کم از کم ایک لاکھ روپے دے۔نوازشریف نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کو سزا ہونا افسوسناک ہے،ہالبروک سے کئی بار بات کی، مقبوضہ کشمیر میں ظلم اور بربریت افسوسناک ہے،انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا واحد حل ریفرنڈم ہے۔
خبر کا کوڈ : 38093
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش