0
Monday 12 May 2014 13:23

5 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش، کراچی پولیس نے ماں کیخلاف ہی مقدمہ درج کر ڈالا

5 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش، کراچی پولیس نے ماں کیخلاف ہی مقدمہ درج کر ڈالا
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں 5 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کی شکایت کرنے پر کراچی پولیس نے بچی کی ماں کے خلاف ہی مقدمہ درج کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں کلاسک ویو اپارٹمنٹ میں غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث آنٹی کے نام سے بدنام عورت کا بیٹا 5 سالہ بچی کو چیز دلانے کے بہانے کار میں لے کر گیا اور پارکنگ ایریا میں کھڑی گاڑی میں اس کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا تاہم اطلاع ملنے پر بچی کی ماں نے موقع پر پہنچ کر اپنی معصوم لخت جگر کو ہوس کا نشانہ بننے سے بچالیا۔ بچی کی ماں کی جانب سے پولیس کو شکایت کی گئی تو پولیس نے لڑکے کے بجائے الٹا بچی کی ماں کے خلاف ہی جھگڑا کرنے کا مقدمہ درج کر ڈالا۔ لڑکی کی ماں کا کہنا ہے کہ جب اس نے اپنی بچی کو بچانے کی کوشش کی تو لڑکے کی جانب سے اسے بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، بچی کے جس پر تشدد کے نشانات کے باوجود پولیس لڑکے کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔
 
متاثرہ بچی کی می ماں نے وزیراعظم نواز شریف سے اپیل کی کہ وہ ایسے درندوں کے خلاف کارروائی کریں تاکہ کسی کی بچی کی زندگی برباد ہونے سے بچ جائے۔ ایس ایچ او تھانہ شاہراہ فیصل اسلم پرویز کا کہنا ہے کہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کی کوشش کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا اور نہ ہی انہیں اس قسم کی کوئی اطلاع ملی ہے، بچی کی ماں کی جانب سے جن پر الزام لگایا جارہا ہے وہ ایک معزز خاتون ہے اور اس کا بیٹا ایسی حرکت نہیں کر سکتا۔
خبر کا کوڈ : 381619
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش