0
Wednesday 14 May 2014 18:52

آئندہ ایک سال کے اندر ہر شیعہ گھر تک ہمارا پیغام پہنچ جائے گا، علامہ ناصر عباس جعفری

آئندہ ایک سال کے اندر ہر شیعہ گھر تک ہمارا پیغام پہنچ جائے گا، علامہ ناصر عباس جعفری
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ آئندہ ایک سال کے اندر اندر پورے ملک میں ہر شیعہ گھر تک ہمارا پیغام پہنچے، اس سلسلہ میں تمام حکمت عملی طے ہوچکی ہے، تعلیم، تربیت اور تنظیم سازی پر ساری توجہ مرکوز ہے، انشاء اللہ قوم ایک سال میں رزلٹ دیکھے گی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں منعقدہ ایک تنظیمی نشست کے اختتام پر شرکاء کے مختلف سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کیا۔ علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ ہم گلگت بلتستان میں مذہب یا فرقہ کے نام پر ووٹ نہیں مانگیں گے، ہم خدمت کے جذبے سے گلگت بلتستان میں جا رہے ہیں اور اس خدمت کے عوض ہی ووٹ مانگیں گے۔ ایک سوال کے جواب علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ فیصل رضا عابدی مکتب اور پاکستان سے محبت کرنے والا شخص ہے۔ پیپلزپارٹی نے فقط اس جرم کی پاداش میں فیصل عابدی کو سینیٹر شپ سے ہٹایا کہ وہ مکتب کی بات کرتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ پیپلز پارٹی جیسی جماعت بابر اعوان جیسے شخص کو تو سینیٹر قبول کر رہی ہے لیکن اس شخص کو سینیٹ میں نہیں رہنے دیا جس نے میڈیا پر زرداری صاحب کی جنگ لڑی، اس وقت جب پیپلزپارٹی کا کوئی شخص میڈیا کو فیس کرنے کیلئے تیار نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد پاکستان میں اتحاد بین المسلمین ہے، سنی اتحاد کونسل کے ساتھ ہمارا اتحاد ہے, البتہ پاکستان عوامی تحریک کے ساتھ بھی روابط بڑھے ہیں اور جلد قوم کے اس حوالے سے اچھی خوشخبری ملے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان میں تمام مکاتب فکر کو اپنا بھائی سمجھتے ہیں سوائے ان لوگوں کے جو تکفیریوں کیلئے نرم گوشہ رکھتے ہیں یا انہیں سپورٹ کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 382467
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش