0
Monday 19 May 2014 17:57

جلاوطنی کے باوجود نواز شریف نے حکمرانی کا تجربہ نہیں سیکھا، عرفان اللہ مروت لیگی رکن سندھ اسمبلی

جلاوطنی کے باوجود نواز شریف نے حکمرانی کا تجربہ نہیں سیکھا، عرفان اللہ مروت لیگی رکن سندھ اسمبلی
اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر عرفان اللہ مروت نے کہا ہے کہ 11 سالہ جلاوطنی کے باوجود نواز شریف حکمرانی کا تجربہ حاصل نہیں کرسکے۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ اسمبلی کے اراکین کے مرکزی قیادت سے اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں۔ عرفان اللہ مروت کی سربراہی میں سندھ کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد عرفان اللہ مروت کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی میں امن و امان اور سندھ کے دیگر ترقیاتی امور پر سندھ کے منتخب نمائندوں کو اعتماد میں نہیں لیا جا رہا جبکہ وزیراعظم دورہ کراچی کے دوران ملاقات کا وقت بھی نہیں دیتے۔ 

عرفان اللہ مروت نے نواز شریف سے مطالبہ کیا تھا کہ پیر تک سندھ اسمبلی کے اراکین کو کراچی اور سندھ کے ترقیاتی امور سے متعلق اعتماد میں لیا جائے اگر ایسا نہ کیا گیا تو وہ اپنا فیصلہ کرنے میں آزاد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف 11 سالہ جلا وطنی کاٹ چکے ہیں لیکن اس کے باوجود حکمرانی کا تجربہ حاصل نہیں کیا، اگر ایک ہفتے کے دوران وفاقی حکومت نے سندھ سے متعلق کئے جانے والے فیصلوں پر اراکین کو اعتماد میں نہ لیا اور ہمارے مسائل حل نہ کئے گئے تو ہم الگ نشتوں پر بیٹھنے پر مجبور ہو جائیں گے جب کہ سندھ حکومت میں شمولیت کی دعوت پر بھی غور کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 384157
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش