0
Friday 23 May 2014 05:37

شیعہ ڈاکٹروں کی ٹارگٹ کلنگ کیخلاف ایم ڈبلیو ایم حسن ابدال میں مظاہرہ کریگی، علامہ اصغر عسکری

شیعہ ڈاکٹروں کی ٹارگٹ کلنگ کیخلاف ایم ڈبلیو ایم حسن ابدال میں مظاہرہ کریگی، علامہ اصغر عسکری
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان آج شیعہ نسل کشی کے خلاف حسن ابدال میں ایک عظیم الشان مظاہرہ کرے گی، یاد رہے کہ گذشتہ ڈیڑھ ماہ کے عرصہ میں حسن ابدال سے تعلق رکھنے والے دو شیعہ ڈاکٹروں کو یکے بعد دیگرے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا، تاہم تاحال انتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کی کارروائی سامنے نہیں آئی۔  مجلس وحدت مسلمین پاکستان پنجاب کے رہنما علامہ اصغر عسکری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعہ کو جڑواں شہروں میں کوئی اجتماع نہیں ہوگا، تمام اجتجاجی ریلیوں کا رخ حسن ابدال کی جانب ہوگا۔ انہوں نے حکومت وقت کو سعودی پٹھو قرار دیتے  ہوئے کہا کہ حکمران ڈیڑھ ارب ڈالر کے عوض پاکستان کے عوام پر بدترین ظلم ڈھا رہے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر پاکستان میں شیعہ نسل کشی کا سلسلہ نہ روکا گیا تو سعودی آلہ کاروں کو نکال باہر کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 385339
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش