0
Tuesday 13 May 2014 06:17

حسن ابدال، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شیعہ ڈاکٹر فیصل منظور شہید

حسن ابدال، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شیعہ ڈاکٹر فیصل منظور شہید
اسلام ٹائمز۔ حسن ابدال کی شیعہ سماجی و سیاسی شخصیت ڈاکٹر فیصل منظور کو نامعلوم ملزمان قتل کرکے فرار ہوگئے، کچھ عرصہ قبل ڈاکٹر فیصل منظور کے کزن اور ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر بابر علی کو دو نامعلوم ملزمان نے ہسپتال کے باہر فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ ڈاکٹر بابر علی کا قتل تاحال معمہ بنا ہوا ہے۔ وقوعہ کی تفصیلات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں۔ دو ماہ قبل جی ٹی روڈ لاری اڈہ پر واقع حسن میڈیکل کمپلیکس کے سامنے دو نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر بابر علی کے قتل کے بعد نامعلوم ملزمان نے پیر کی رات ڈاکٹر بابر علی کے کزن اور شیعہ سماجی شخصیت ڈاکٹر فیصل منظور کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا، جن کی لاش ضابطہ کی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔ شیعہ علماء کونسل ٹیکسلا کے جنرل سیکرٹری اعجاز نقوی نے واقعہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے شیعہ ڈاکٹرز کی پے در پے قتل کی وارداتوں پر اعلٰی سطحی انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 381876
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش