0
Sunday 25 May 2014 08:54

نواز شریف کی نئی دہلی آمد، کشمیری مزاحمتی خیمے کا محتاط ردعمل

نواز شریف کی نئی دہلی آمد، کشمیری مزاحمتی خیمے کا محتاط ردعمل
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے مزاحمتی خیمے نے پاکستانی وزیراعظم میاں نواز شریف کی طرف سے مودی کا دعوت نامہ قبول کرنے پر محتاط ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر بین الاقوامی مسئلہ ہے جبکہ امید ظاہر کی کہ تنازعہ کشمیر کو حل کرنے میں حائل رکاؤٹوں کو دور کیا جائیگا، بھارتی وزیراعظم کے طور پر 26 مئی کو حلف برداری لینے والے نریندر مودی کی تقریب میں پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کی شمولیت کو پاکستانی حکومت کا فیصلہ قرار دیتے ہوئے حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا کہ پاکستان نے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ لیا ہے، انہوں نے کہا کہ کشمیر ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے جس کا اعتراف پاکستان تو کرتا ہے تاہم بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے یہ ابھی تک لٹکا ہوا ہے، ادھر حریت کانفرنس (م) کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے مودی کی حلف برداری تقریب میں میاں نواز شریف کی شمولیت کو خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں ایک نئی شروعات ہوگی، میرواعظ نے تاہم واضح کیا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کو اولین ترجیح دینی چاہئے تاکہ یہ دیرینہ مسئلہ حل ہوسکے، میرواعظ عمر نے کہا کہ نواز شریف کی حلف برداری تقریب میں شرکت سے مسئلہ کشمیر حل ہونے کی راہیں بھی متعین کی جاسکتی ہے تاہم انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان مسئلہ کشمیر سے سے اہم اشو ہے اور کشمیری قیادت کو بھی اس میں شامل کیا جانا لازمی ہے، لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کے دورہ بھارت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ حلف برداری کی ایک تقریب ہے اور اس میں کسی بڑی سیاسی پیشرفت کی امید نہیں کی جاسکتی ہے، انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے کوئی بھی رائے زنی کرنا قبل از وقت ہوگا، حریت کانفرنس جموں کشمیر کے لیڈر شبیر احمد شاہ نے نریندر مودی پر کوئی بھی بات کرنے کو قبل از وقت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگرچہ نواز شریف کی ہند آمد کا خیر مقدم کیا جاسکتا ہے تاہم انہیں کسی بھی طرح کی بات چیت کیلئے کشمیر کی حقیقی لیڈر شپ کو بھی اعتماد میں لینا ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کو ایک تہائی اکثریت حاصل ہے اور اب یہ دیکھنا ہوگا کہ مسئلہ کشمیر کا حل عملی طور پر وہ کس طرح برآمد کرنے کی پہل کرسکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 385985
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش