0
Saturday 31 May 2014 08:50

پاکستان اور بھارت اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے تحت مسئلہ کشمیر حل کریں، مولانا نوشہری

پاکستان اور بھارت اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے تحت مسئلہ کشمیر حل کریں، مولانا نوشہری
اسلام ٹائمز۔جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر نے پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم کی ملاقات کو مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب دونوں ممالک کو جامع مذاکراتی عمل بحال کرنا چاہیے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں مسئلہ کشمیر کے حل کی طرف قدم بڑھانا چاہیے۔ جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر شعبہ خارجہ امور کے چیئرمین مولانا غلام نبی نوشہری نے یہاں اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی سمجھتی ہے کہ پائیدار اور ٹھوس بات چیت کے ذریعے مسائل حل کیے جانے چاہئیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر سمیت کئی تنازعات التواء کا شکار ہیں۔ یہ حقیقت اپنی جگہ موجود ہے کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں اصل رکاوٹ مسئلہ کشمیر ہے چنانچہ دونوں ملکوں کی قیادت کو سوچنا چاہیے کہ کس طرح اس تنازعے کو حل کیا جائے۔

انھوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کر کے اور ان سے ملاقات کر کے مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کا اچھا پیغام دیا ہے۔ دوسری طرف بھارتی وزیراعظم کو بھی اپنی مثبت پالیسیوں سے مثبت پیغام دینا چاہیے۔ مودی کو ایسے اقدامات کرنے چاہئیں کہ بھارت میں مسلمانوں سمیت تمام اقلیتوں کو تحفظ حاصل ہو، کشمیر میں ظلم و جبر کا سلسلہ ختم کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت مسئلہ کشمیر کی طرف قدم بڑھا کر دونوں ملک خطے کو کسی ممکنہ بڑے تصادم سے بچا سکتے ہیں، اس سلسلے میں زیادہ ذمہ داری بھارتی حکومت پر ہے۔ مولانا نوشہری نے کہا کہ نریندر مودی بی جے پی کا پاپولر رہنما ہے اسے پاپولر فیصلے کرنا چاہئیں۔
خبر کا کوڈ : 387897
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش