0
Wednesday 4 Jun 2014 14:38

لندن، الطاف حسین کے گھر کا سرچ آپریشن مکمل کرلیا گیا

لندن،  الطاف حسین کے گھر کا سرچ آپریشن مکمل کرلیا گیا
اسلام ٹائمز۔ شمالی لندن میں الطاف حسین کے گھر کا سرچ آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق خصوصی یونٹ سرچ آپریشن مکمل کرنے کے بعد آدھی رات کو واپس چلا گیا، 6 اہلکار اب بھی موجود ہیں تاہم تلاشی کا مزید کام نہیں ہورہا۔ خصوصی یونٹ کے تقریباً 40 اہلکاروں نے گھر کی تلاشی لی جبکہ کام میں فرانزک ماہرین نے بھی حصہ لیا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران فاروق کے قتل کی تفتیش کرنیوالے یونٹ کے اہلکاروں نے بھی اس سرچ آپریشن میں حصہ لیا، شمالی لندن میں الطاف حسین کے گھر کا انتظام اب مقامی پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 389028
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش