0
Saturday 7 Jun 2014 18:00

دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پنجاب پولیس کو جدید اسلحہ دیدیا گیا

دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پنجاب پولیس کو جدید اسلحہ دیدیا گیا
لاہور سے ابو فجر کی رپورٹ

پنجاب پولیس نے دہشت گردی کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لئے خصوصی تیاری کر رکھی ہے اور اس حوالے سے لاہور سمیت تمام حساس شہروں میں سرچ آپریشن، گشت اور ناکہ بندی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بڑے شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی خصوصی چوکیاں بنا دی گئی ہیں جہاں تمام گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی جا رہی ہے۔ دہشت گردوں کے مقابلے کے لئے پنجاب پولیس نے جدید اسلحہ بھی خرید لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس نے ساڑھے سات ہزار کلاشنکوفیں خریدی ہیں جبکہ 600 نائن ایم ایم پستول، 550 سنائپر رائفلیں بھی خریدی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے اس خریداری میں کلاشن کوف، پستول، سنائپر رائفل ایل ایم جی کے 22 لاکھ گولیاں بھی خریدی ہیں۔ پنجاب پولیس نے 1 ہزار لائٹ ویٹ بلٹ پروف جیکٹس کا بھی آڈر دے دیا ہے اور اس کی 50 فیصد ادائیگی بھی کر دی گئی ہے، یہ بلٹ پروف جیکٹس پنجاب پولیس کو دو ماہ بعد مل جائیں گی جس کے بعد بقیہ 50 فیصد ادائیگی بھی کر دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس کے لئے خریدی گئی 22 لاکھ گولیوں میں سے 8 لاکھ گولیاں لاہور پولیس کو دی جائیں گی۔

جدید اسلحہ ملنے سے جہاں پنجاب پولیس کی مالی پوزیشن بہتر ہو گی وہاں پولیس اہلکاروں کا مورال بھی بلند ہو گا، کیوں کہ اس سے قبل پولیس کے پاس پرانا اسلحہ ہوتا تھا جبکہ دہشت گرد جدید ہتھیاروں سے لیس ہوتے ہیں اب پنجاب پولیس دہشت گردوں کا مقابلہ بہتر انداز میں کر سکے گی۔ ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب خان بیگ نے تمام ڈی پی اوز کو ہدایات جاری کر رکھی ہیں کہ جس افسر کے علاقہ میں دہشت گردی کی واردات ہوئی اس افسر کے خلاف کارروائی کی جائے گی جبکہ آئی جی پولیس کو غیر قانونی اسلحہ فروخت کرنے والے اور بغیر لائسنس کام کرنے والے اسلحہ ڈیلروں کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس سے کہا گیا ہے کہ جس اسلحہ ڈیلر سے لیا گیا اسلحہ کسی واردات میں استعمال ہو اس ڈیلر کے خلاف بھی دہشت گردوں کے ساتھ ساتھ مقدمہ درج کر کے اس کو بھی ملزمان کے ساتھ شامل کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 390016
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش