0
Tuesday 10 Jun 2014 23:09

کراچی ایئرپورٹ حملہ، کولڈ اسٹوریج میں پھنسے 7 افراد کی لاشیں برآمد

کراچی ایئرپورٹ حملہ، کولڈ اسٹوریج میں پھنسے 7 افراد کی لاشیں برآمد
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں کراچی ایئرپورٹ پر حملے کے وقت اپنی جان بچانے کے لئے کولڈ اسٹوریج میں پناہ لینے والے 7 افراد کی لاشیں برآمد کر لی گئیں ہیں۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر صغیر احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کولڈ اسٹوریج میں پھنسے 7 افراد کی لاشیں جناح اسپتال لائی گئی ہیں جن میں سے ایک کی شناخت عنایت کے نام سے ہوئی ہے جب کہ باقی 6 افراد کی لاشیں ناقابل شناخت ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لاشوں کی شناخت کے لئے ان کے گھر والوں کے ڈی این اے ٹیسٹ لئے جائیں گے، اس عمل کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے جس میں 3 ہفتوں کا وقت درکار ہو گا، ڈی این اے سے شناخت کے بعد لاشوں کو ان کے لواحقین کے حوالے کر دیا جائے گا۔ دوسری جانب ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ کولڈ اسٹوریج میں پھنسے افراد کی لاشوں کو 28 گھنٹے کے طویل آپریشن کے بعد باہر نکالا گیا، آگ لگنے کے باعث کولڈ اسٹوریج کھنڈر کی شکل اختیار کر چکا ہے، تپش کے باعث امدادی ٹیموں کے اہلکاروں کو ریسکیو آپریشن میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ واضح رہے کہ کراچی ایئرپورٹ پر 2 روز قبل ہونے والے حملے کے نتیجے میں ٹرمینل ٹو پر کام کرنے والی نجی کارگو سروس کے 7 ملازمین کے لاپتا ہونے کا انکشاف ہوا تھا جن کی شناخت شیزان، نبیل، فرید، سیف، سلطان، فرحان اور عنایت کے ناموں سے ہوئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 390894
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش