1
0
Monday 16 Jun 2014 00:23
ضرورت پڑی تو ایک لاکھ جوان پاک فوج کیساتھ ملکر لڑینگے، علامہ ناصر عباس

ایم ڈبلیو ایم کا شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن کی مکمل حمایت کا اعلان

ایم ڈبلیو ایم کا شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن کی مکمل حمایت کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے پاک فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف فوجی آپریشن کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے قومی خواہشات کا ترجمان اور آئینہ دار قرار دیا ہے۔ اپنے بیان میں علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ ساٹھ ہزار پاکستانیوں کے قاتل کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ہم اس اعلان کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور اپنی فوج کو مکمل یقین دہانی کراتے ہیں کہ ملک کا بچہ بچہ وطن دشمنوں کے خلاف پاک فوج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملائے گا۔ اگر ضرورت پڑی تو ملت تشیع کے ایک لاکھ نوجوان فوج کے ساتھ ملکر دہشتگردوں کے خلاف لڑنے کیلئے تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا شروع دن سے ہی یہی مطالبہ تھا کہ خارجیوں سے امن کی بھیک نہ مانگی جائے، یہ لوگ دین اور وطن دونوں کے دشمن ہیں، جن سے مذاکرات ریاست کے ساتھ مذاق تھا۔ علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ اب پتہ چلے گا کون سی جماعتیں پاک فوج کے ساتھ ہیں اور کونسی جماعتیں طالبان کے ساتھ کھڑی ہیں، انہوں نے کہا کہ آپریشن فقط وزیرستان تک محدود نہ رکھا جائے بلکہ ملک کے تمام گوش و کنار جہاں جہاں دہشتگردوں کے ہمدرد آباد ہیں اور انہیں لاجسٹک سپورٹ فراہم کرتے ہیں، ان کے خلاف بھی آپریشن شروع کیا جائے۔ وہ مدارس جو ان دہشتگردوں کو پروان چڑھاتے ہیں اور تعاون کرتے ہیں، انہیں بھی بند کیا جائے۔ انسانوں کے قاتلوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جاسکتا۔
خبر کا کوڈ : 392251
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

United States
ahsn
ہماری پیشکش