0
Sunday 15 Jun 2014 21:47

پیپلز پارٹی نے شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن کی حمایت کردی

پیپلز پارٹی نے شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن کی حمایت کردی
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی نے شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن کی حمایت کر دی ہے، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کہتے ہیں کہ آپریشن شروع کرنے پر وہ پوری قوم اور عسکری قیادت کو سلام پیش کرتے ہیں۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ ہم فوجی آپریشن کی حمایت کرتے ہیں، آپریشن شروع کرنا دیر آید درست آید کا مصداق ہے۔ انشاء اللہ فتح عوام کی ہوگی اور دہشتگردوں کا قلع قمع ہوگا، خورشید شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت سندھ، کے پی کے اور اسلام آباد سمیت ملک بھر میں سکیورٹی کے انتظامات سخت کرے، جبکہ وزیر اعظم نواز شریف آپریشن پر قوم اور پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے مذاکرات کا مینڈیٹ دیتے وقت ٹائم فریم مانگا تھا۔
خبر کا کوڈ : 392219
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش