0
Tuesday 17 Jun 2014 02:50

کوئی بھی حکومتی تنصیب یا ادارہ نشانہ بن سکتا ہے، شاہد اللہ شاہد

کوئی بھی حکومتی تنصیب یا ادارہ نشانہ بن سکتا ہے، شاہد اللہ شاہد
اسلام ٹائمز۔ طالبان نے غیر ملکی سرمایہ کاروں، فضائی کمپنیوں اور ملٹی نیشنل اداروں کو ملک چھوڑنے اور پاکستان کے ساتھ معاملات فوری معطل کرنے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ وہ اپنے نقصان کے ذمہ دار خود ہونگے۔ پاکستان کی حکومت اورآرمی نے پاکستانی عوام کی امن کی خواہش کو خاک میں ملا دیا اور مغربی آقاؤں کے اشارے پر شمالی وزیرستان میں ضرب عضب کے نام سے آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ اس اعلان کے بعد اب مجاہدین اسلام اور پاکستان کی حکومت پورے ملک میں ایک دوسرے کے مد مقابل ہیں۔ پاکستان بھر میں کوئی بھی اہم حکومتی تنصیب یا ادارہ مجاہدین کا ہدف بن سکتا ہے۔ میڈیا کو ای میل کئے گئے بیان میں کالعدم تحریک طالبان کے مرکزی ترجمان شاہد اللہ شاہد نے کہا کہ ہم تمام غیر ملکی سرمایہ کار، ائیر لائنز کمپنیز اور ملٹی نیشنل اداروں کو خبر دار کرتے ہیں کہ وہ پاکستان کے ساتھ جاری اپنے معاملات فوراً معطل کر دیں اور پاکستان چھوڑنے کی تیاری کرلیں بصورت دیگر کسی بھی نقصان کے ذمہ دار آپ خود ہونگے۔ تحریک طالبان پاکستان پاکستانی مسلمانوں کی تباہی کے ذمہ دار ایسے کسی بھی ادارے کو ہرگز معاف نہیں کریگی۔ ہم اس آپریشن اور اس کے نتیجے میں قبائلی مسلمانوں کے جان و مال کے نقصان کا تمام تر ذمہ دار نواز شریف حکومت اور پنجاب اسٹیبلثمنٹ کو سمجھتے ہیں۔ مجاہدین کی جوابی کارروائیاں تمہیں تاریخ کے لئے عبرت کا نشان بنا دیں گی۔
خبر کا کوڈ : 392628
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش