1
0
Monday 16 Jun 2014 14:34

بمباری کا موثر جواب دینگے، پنجاب میں وسیع پیمانے پر جنگ چھڑنےوالی ہے، طالبان کی دھمکی

بمباری کا موثر جواب دینگے، پنجاب میں وسیع پیمانے پر جنگ چھڑنےوالی ہے، طالبان کی دھمکی

اسلام ٹائمز۔ کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستانی حکمران زندگی کے تمام شعبوں میں کثیر قومی سرمایہ ہڑپ کرنے کے بعد امن و سلامتی جیسے حساس معاملات کا ڈالروں کے عوض سودا کر چکے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ سیکورٹی فورسز نے ایک بار پھر شمالی وزیرستان کے بے گناہ لوگوں کو جیٹ بمباری کا نشانہ بنایا ہے اور مختلف علاقوں میں رات کی تاریکی میں سیکڑوں مظلوم قبائلی عوام کو ہلاک اور زخمی کیا ہے۔ شاہد اللہ شاہد نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پنجاب اسٹیبلشمنٹ کے خلاف ملک کے طول و عرض میں عنقریب وسیع پیمانے پر جنگ چھیڑنے والی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ تحریک طالبان پاکستان نے اسلام اور ملک کے وسیع مفاد میں حکومت کے ساتھ پوری سنجیدگی اور اخلاص کے ساتھ مذاکرات شروع کیے، دوران مذاکرات سازگار ماحول کیلئے یکطرفہ جنگ بندی سمیت تمام ضروری اقدامات اٹھائے، مذاکراتی کمیٹیاں، میڈیا، علماء کرام اور قومی عمائدین سمیت ملک کا دانشور طبقہ اس حقیقت کا معترف ہے کہ تحریک طالبان پاکستان نے مذاکراتی عمل کے دوران کسی غیر سنجیدہ رویئے کا مظاہرہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے مذاکرات کے مقدس عمل کو مشرف اور زرداری کی پالیسی کے عین مطابق سیاسی اور جنگی ہتھیار کے طور پر ہی استعمال کیا، تحریک طالبان پاکستان کی طرف سے پیش کیے گئے سنجیدہ اور جائز مطالبات کو ردی کی ٹوکری کے حوالے کر دیا، کسی ایک غیر عسکری قیدی کو رہا کرنا تو درکنار خفیہ سیلوں سے نکال کر عدالت میں پیش کرنا بھی گوارا نہیں کیا اور اس بارے میں طالبان کی طرف سے بار بار کی جانے والی تنبیہات کا کوئی نوٹس نہیں لیا۔ طالبان ترجمان نے کہا کہ حکومتی کمیٹیوں کا بار بار ٹوٹنا اور اراکین کمیٹی کے ایک دوسرے پر الزامات خصوصاً دونوں کمیٹیوں کے سربراہان کے حوالے سے میجر عامر کے بیانات حکومت کے اصل ارادوں کو طشت از بام کرنے کیلئے کا فی ہیں۔

خبر کا کوڈ : 392427
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Pakistan
Allah in yazeedionn ko Barbad kry
ہماری پیشکش