0
Thursday 19 Jun 2014 19:13

سانحہ ماڈل ٹاؤن سوچی سمجھی سازش ہے، علامہ عبدالخالق اسدی

سانحہ ماڈل ٹاؤن سوچی سمجھی سازش ہے، علامہ عبدالخالق اسدی
اسلام ٹائمز۔ دہشت گردوں کیخلاف آپریشن میں پوری پاکستانی قوم افواج پاکستان کیساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے مستحکم پاکستان کے لئے دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کا خاتمہ ناگزیر ہو چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے پنجاب کے ضلعی سیکرٹری جنرل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے سانحہ ماڈل ٹاوُن کو ایک سوچی سمجھی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس شرمناک واقعہ میں طالبان ہمدروں کا ہاتھ ہے جو دہشت گردوں کے خلاف آپریشن اور پاک فوج کے حامی قوتوں کو عدم تحفظ کا شکار کرنے کے درپے ہیں لیکن پاکستان کے باشعور اور غیرت مند عوام دہشت گردوں اور اُن کے ہمدردوں کی سازشوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے د ینگے اور مشکل کی اس گھڑی میں مادر وطن کے بہادر افواج کے ساتھ ہیں۔

علامہ عبدالخالق اسدی نے منہاج القرآن کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے رفقا کیخلاف ایف آئی آر کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے انتقامی کارروائی قرار دیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ واقعے سے دو روز قبل پنجاب حکومت کے وزراء کے بیانات اس بات کی دلیل ہیں کہ یہ سانحہ ایک منظم منصوبے کے تحت تھا جس کی پل پل کی رپورٹنگ سے صوبے کے وزیر قانون باخبر تھا اس ظلم بربریت کا حساب ان ظالموں کو ہر حال میں دینا ہو گا۔ علامہ اسدی نے ایم کیو ایم کے خاتون رکن اسمبلی پر قاتلانہ حملے کی بھی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن قوتیں پاکستان کو بدامنی کا شکار کرنا چاہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 393489
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش