0
Wednesday 25 Jun 2014 10:48

جو قانون سازی اسمبلی سے ہو گی اس پر عملدرآمد ہو گا، چوہدری عبدالمجید

جو قانون سازی اسمبلی سے ہو گی اس پر عملدرآمد ہو گا، چوہدری عبدالمجید
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ جو قانون سازی اسمبلی سے ہو گی اس پر عملدرآمد ہو گا، آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اپنا تقدس اور پارلیمانی روایات ہیں جو ہر صورت میں برقرار رہیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ پر بحث کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہاں سب نے ریاست اور تشخص کی بات کی ہے نمبر بنانے کی بات نہیں اور نہ ہی انا کا مسئلہ ہے۔ ایوان کو درست سمت میں چلانا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ اسمبلی کی مالیاتی کمیٹی کے مطابق بجٹ پر عملدرآمد ہو گا۔ پارلیمانی وفود کے لیے اس سال وقت کم ہے آئندہ سال وفود بھیجے جائیں گے۔ وزیراعظم نے اپوزیشن اور خاص طور پر لیڈر آف دی اپوزیشن راجہ فاروق حیدر خان کے رویہ کو انتہائی مثبت قرار دیتے ہوئے انہیں سراہا کے کوآپریٹیو بنک کے حوالے سے چوہدری عبدالمجید نے کہا کہ بہت سے ملازمین گولڈن شیک ہینڈ سے استفادہ کر چکے ہیں تاہم معاملات کا جائزہ لینے کے لیے انہوں نے وزیر خزانہ چوہدری لطیف اکبر، اپوزیشن لیڈر راجہ فاروق حیدر خان، وزیر اوقاف افسر شاہد پر مشتمل کمیٹی بنانے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ اس کا جائزہ لیں فنڈز کا کوئی مسئلہ نہیں۔

دریں اثنا وفود سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہاکہ موجودہ وقت پوری قوم کے لیے آزمائش ہے اس وقت قوم کو اتحاد و اتفاق کی ضرورت ہے۔ ہماری بہادر افواج دہشت گردوں کے خلاف نبرد آزما ہیں، پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح افواج پاکستان کی پشت پر کھڑی ہے۔ افواج پاکستان نے پہلے بھی لازوال تاریخ رقم کی ہے اب دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ کر نئی تاریخ رقم کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ امدادی کیمپوں میں آزاد حکومت بھرپور کردار ادا کرے گی۔ مخیر حضرات بھی اپنی قومی ذمہ داریاں پوری کریں۔ بعد ازاں کمیٹی روم میں پیپلزلائر فورم کے وفد نے بھی طارق ایڈووکیٹ کی قیادت میں ان سے ملاقات کی۔
خبر کا کوڈ : 394882
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش