0
Wednesday 25 Jun 2014 21:35

تحریک انصاف کا حکومت کے خلاف عید الفطر کے بعد تحریک چلانے کا فیصلہ

تحریک انصاف کا حکومت کے خلاف عید الفطر کے بعد تحریک چلانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ ہاکستان تحریک انصاف نے حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا فیصلہ کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری کے ساتھ کسی بھی قسم کے اتحاد کو مسترد کر دیا۔ تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس عمران خان کی زیر صدارت ان کی رہائش گاہ بنی گالہ میں ہوا جس میں پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے شرکت کی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگر حکومت تحریک انصاف کے چار حلقوں کے ووٹوں کی تصدیق کے مطالبے کو پورا نہیں کرتی تو اس کے خلاف عید کے فوراً بعد لانگ مارچ کی صورت میں تحریک چلائی جائے گی۔ کور کمیٹی کے اجلاس میں پارٹی چیئرمین عمران خان نے ڈاکٹر طاہرالقادری کے ساتھ کسی بھی قسم کے اتحاد کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ طاہرالقادری کے ساتھ کچھ باتوں پر اتفاق ضرور ہے مگر تحریک انصاف ان کے ساتھ حکومت مخالف کسی اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی۔ کور کمیٹی کے اجلاس میں شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کا مسئلہ بھی زیر غور آیا اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ نقل مکانی کرنے والوں کی بحالی کے لئے فوری طور پر 6 ارب جاری کرے، جبکہ آئی ڈی پیز کی امداد کے لئے فوزیہ قصوری کی سربراہی میں 2 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے جو پارٹی کارکنوں پر مشتمل رضاکار فورس تیار کرے گی جس کے تحت آئی ڈی پیز کے لئے چندہ جمع کرنے کی مہم بھی شروع کی جائے گی۔

دیگر ذرائع کے مطابق، پاکستان تحریک انصاف نے کسی بھی گرینڈ الائنس کا حصہ بننے سے انکار کردیا جبکہ انتخابی دھاندلی کے خلاف عیدالفطر کے بعد لانگ مارچ کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت کی کور کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے تشکیل دیئے جانے والے کسی بھی گرینڈ الائنس کا حصہ بننے سے انکار کر دیا گیا۔ جبکہ اجلاس میں چار حلقوں میں ووٹوں کی تصدیق نہ کرائے جانے پر عید کے بعد لانگ مارچ کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے جس کا اعلان سربراہ تحریک انصاف بہاولپور میں ہونے والے جلسے میں کریں گے۔ اجلاس میں فوزیہ قصوری کو شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والی خواتین کی دیکھ بھال کی ذمہ داری دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 395098
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش