0
Thursday 26 Jun 2014 14:58
پاکستان صرف اس پابندی پر عمل کرتا ہے جو اقوام متحدہ لگائے

لشکر طیبہ سمیت 4 تنظیموں کے اکاؤنٹس پر پابندی امریکہ میں ہے، دفتر خارجہ

لشکر طیبہ سمیت 4 تنظیموں کے اکاؤنٹس پر پابندی امریکہ میں ہے، دفتر خارجہ
اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم کا کہنا ہے کہ پچھتر پاکستانیوں نے سری لنکا میں سیاسی پناہ کی درخواست دی ہے، لشکر طیبہ سمیت چار تنظیموں کے اکاؤنٹس پر پابندی امریکہ میں ہے، صرف اس پابندی پر عمل کرتے ہیں جو اقوام  متحدہ لگائے۔ اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ سری لنکا میں سیاسی پناہ کے معاملے پر رابطے میں ہیں، پچھتر پاکستانیوں نے سری لنکا میں سیاسی پناہ کی درخواست دی ہے، قواعد کے تحت یو این ایچ سی آر شناخت مخفی رکھ رہا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان افغان صدارتی انتخابات کا خوش اسلوب حل چاہتا ہے، لشکر طیبہ سمیت چار تنظیموں کے اکاؤنٹس پر پابندی امریکہ میں ہے، صرف اس پابندی پر عمل کرتے ہیں جو اقوام  متحدہ لگائے، آئی ڈی پیز کیلئے کسی عالمی امداد کی اپیل نہیں کی، اپنے شہری پاکستان کی اپنی ذمے داری ہے، فرزانہ قتل جیسے واقعات عالمی سطح پر بدنامی کا باعث ہیں، بگلیہار ڈیم اور اس کی توسیع پاک بھارت معاہدے کی خلاف ورزی ہے، انہوں نے کہا کہ امارات کا طیارہ روکے جانے پر یو اے ای کے کسی احتجاج کا علم نہیں۔
خبر کا کوڈ : 395249
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش