0
Wednesday 2 Jul 2014 21:40

بھاجپا کا کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا، شبیر احمد شاہ

بھاجپا کا کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا، شبیر احمد شاہ
اسلام ٹائمز۔ بی جے پی کے نائب صدر مختار عباس نقوی کے اس بیان پر کہ کشمیری علیحدگی پسند ملک میں اور ایک ملک بننے کا خواب دیکھ رہے ہیں اپنا سخت ردعمل ظاہر کر تے ہوئے حریت کانفرنس جموں کشمیر کے رہنما شبیر احمد شاہ نے کہا ہے اول تو ریاست جموں کشمیر کبھی بھارت کا حصہ تھی ہی نہیں دوم جب 1947ء میں برصغیر کی تقسیم کے نتیجہ بھارت اور پاکستان دو آزاد ملک برصغیر کے نقشہ پر ابھرے اس وقت بھارت نے فوج کشی کر کے کشمیر پر اپنا جابرانہ تسلط قائم کیا، کشمیر سے کنیا کماری تک بھارت کا ایک ملک ہونے کی جو بات مختار نقوی نے کہی ہے وہ کوئی تاریخی حقیقت نہیں ہے بلکہ بھارتی استعمار پسندوں کا ایک خواب ہے اگر کشمیر سے کنیا کماری تک بھارت کا ایک ملک ہونا کوئی تاریخی حقیقت ہوتی تو بھارت سے کشمیر کے جبری اور فوجی الحاق کے ضمن میں دفعہ 370 کے تحت کشمیریوں کو بھارتی وفاق میں اپنا قومی اور ملکی تشخص بحال رکھ سکنے کی ضمانت نہ دی گئی ہوتی، یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہم بھارتی وفاق کے اندر کسی قسم کی ضمانت نہیں بلکہ بھارت سے مکمل آزادی چاہتے ہیں، شبیر شاہ نے واضح کیا ہے کہ نہ کشمیر بھارت کا حصہ تھا اور نہ کبھی ہوگا اسوقت بھارت کشمیر پر فوجی طاقت کے بل بوتے پر حکمرانی کررہا ہے، جوں جوں وقت گذرتا جاتا ہے طاقت کے بل بوتے پر قائم حکمرانیاں دم توڑتی جارہی ہیں کشمیر کے لوگ اپنی سیاسی جدوجہد کے ذریعہ اپنا پیدائشی حق حق خودارادیت حاصل کرنا چاہتے ہیں، کشمیریوں نے حصول حق خودارادیت کے لئے بڑی قربانیاں دی ہیں اور وہ جذبہ آزادی سے سرشار ہیں اور اس وقت تک اپنی سیاسی جدوجہد جاری رکھیں گے جب تک مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل نہیں ہوتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 396853
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش