0
Wednesday 2 Jul 2014 22:17

بنوں،سیکورٹی فورسز پر فائرنگ، پاراچنار میں طالبان کے انتباہی پمفلیٹس

بنوں،سیکورٹی فورسز پر فائرنگ، پاراچنار میں طالبان کے انتباہی پمفلیٹس
اسلام ٹائمز۔ خبیر پختونخوا میں مختلف مقامات پر طالبان نے اپنی سرگرمیوں کو ایک مرتبہ پھر تیز کردیا ہے۔ ہمارے نمائندے کے مطابق بنوں کے قریب ایک چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔ سیکیورٹی فورسز کے ذرائع کے مطابق بنوں کے قریب اِیشا چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں چیک پوسٹ پر مامور دو سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کے بعد دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ چیک پوسٹ پر فائرنگ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن کیا۔
دوسری جانب کرم ایجنسی سے ہمارے نمائندے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پانچ سال کے تعطل کے بعد اس علاقے میں طالبان نے اپنی سرگرمیاں ایک بار پھر تیز کردی ہیں۔ ہمارے نمائندے کے مطابق مختلف علاقوں میں طالبان کھلے خطوط یا پمفلیٹس کے ذریعے لوگوں کو دھمکیاں دے کر ہراساں کررہے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ پاراچنار کے نواحی علاقے شبلان میں اسی طرح کے ایک انتباہی پمفلیٹ کے ذریعے مسمی غلام حسین کو دھمکی دے گئی ہے کہ وہ اپنے بیٹے مسمی عبد الحسین کو مبینہ طور پر طالبان مخالف سرگرمیوں سے روکے، ورنہ اس کے بیٹے یا اس تک عدم رسائی کی صورت میں اسکے خاندان کے کسی بھی فرد خصوصا اسکے والد کو انتقام کا نشانہ بنایا جائے گا۔ جس کیوجہ سے غلام حسین بہت پریشان ہیں۔ انہوں نے اس حوالے سے مقامی حکومت کو بھی آگاہ کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 396936
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش