0
Saturday 5 Jul 2014 09:22
مہاجرین وزیرستان کی بحالی کے لئے قوم میدان عمل میں آئے۔ اخلاق احمد جلالی عوامی

شراکت اقتدار ایجنڈے نے حکمرانوں کو بوکھلاہٹ کا شکار کر دیا ہے، علامہ حیدر علوی راولپنڈی

شراکت اقتدار ایجنڈے نے حکمرانوں کو بوکھلاہٹ کا شکار کر دیا ہے، علامہ حیدر علوی راولپنڈی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں اخلاق احمد جلالی اور علامہ حیدر علوی نے کہا ہے کہ ساری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے مہاجرین وزیرستان کی مکمل امداد بھی بہت ضروری ہے لاکھوں بے گھر افراد کی ہجرت امن کے قیام کے لئے ہے وزیرستان کے مہاجرین کو تنہا نہیں چھوڑا جا سکتا ان کی قربانی 18کروڑ عوام کے لئے ہے اس لئے تمام قوم میدان عمل میں آئے اور رمضان المبارک کی مقدس ساعتوں میں ضرب عضب کی کامیابی کے لئے دعاؤں کے ساتھ ساتھ سماجی خدمت کی بھی مثال قائم کریں تاکہ قیام امن کے لئے آنے والے مہاجرین کی دلجوئی ہو اورملک دہشتگردی کے عذاب سے نجات حاصل کر سکے آج دہشتگردوں کے حامیوں کو پورے ملک میں منہ چھپانے کی جگہ نہیں مل رہی ساری دنیا میں دہشتگردوں نے اسلام اور پاکستان کو بدنام کیا ہے ان کا اصلی علاج ضرب حق ہی ہے جو لگ چکی ہے اورجلد قوم کو دہشتگردی کی لعنت سے نجات کی خوشخبری ملنے والی ہے سفیر امن ڈاکٹر طاہرالقادری ملک میں پرامن انقلاب کے ذریعے عوام کا مقدر بدلنا چاہتے ہیں عوامی شراکت اقتدار کے ایجنڈے نے حکمرانوں کو بوکھلاہٹ کا شکار کر دیا ہے بہت جلد نظام بدل دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 397358
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش