0
Wednesday 9 Jul 2014 14:39

ارسلان افتخار کی تعیناتی افتخار چوہدری کی خواہش پر کی، میر حاصل بزنجو

ارسلان افتخار کی تعیناتی افتخار چوہدری کی خواہش پر کی، میر حاصل بزنجو
اسلام ٹائمز۔ نیشنل پارٹی کے صدر سینیٹر میر حاصل بزنجو نے اعتراف کرلیا کہ ارسلان افتخار کی بطور وائس چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ بلوچستان تقرری سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی خواہش پر ہوئی تھی۔ ارسلان افتخار کی تقرری خلاف میرٹ ہوئی۔ وزیراعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کو اندازہ نہیں تھا کہ ارسلان افتخار کی تقرری سے اتنا بڑا متنازعہ کھڑا ہو جائے گا۔ وزیراعلٰی نے میرے مشورے پر ارسلان افتخار کو عہدے سے فارغ کیا۔ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے صاحبزادے ارسلان افتخار کی بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ کے وائس چیئرمین کے طور پر تقرری میں میرٹ کا کوئی خیال نہیں رکھا گیا۔ ان کی تقرری کے پیچھے سابق چیف جسٹس کا ہاتھ تھا۔ انہوں نے اپنے بیٹے کی تقرری کی خواہش کا اظہار بلاواسطہ وزیراعلٰی بلوچستان سے کیا تھا۔ جس پر وزیراعلٰی نے انہیں اس اہم ترین عہدہ پر تعینات کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلٰی بلوچستان کو اس اہم ترین عہدے کی تقرری کی حساسیت کا اندازہ نہیں تھا کہ یہ معاملہ آگے بڑھ کر کتنا متنازعہ ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے وزیراعلٰی کو بطور پارٹی صدر مشوہ دیا کہ ارسلان افتخار کا بلوچستان حکومت اور بلوچستان نیشنل پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ہم ان کی تقرری کی وجہ سے بلوچستان حکومت اور پارٹی پر سوالیہ نشان کیوں لگائیں۔ بہتر یہی ہے کہ آپ انہیں عہدہ سے فارغ کر دیں تاکہ میڈیا پر جو بدنامی ہو رہی ہے وہ کم ہو جائے۔ جس کے بعد وزیراعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ارسلان افتخار کو عہدے سے فارغ کردیا۔
خبر کا کوڈ : 398349
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش