0
Friday 11 Jul 2014 16:27
جو اپنی بیٹی کا حق ادا نہیں کرسکتا وہ قوم کے حقوق کا تحفظ کیا کریگا

عمران خان کیخلاف ریفرنس کو منطقی انجام تک پہنچاوں گا، ارسلان افتخار

عمران خان کیخلاف ریفرنس کو منطقی انجام تک پہنچاوں گا، ارسلان افتخار
اسلام ٹائمز۔ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے صاحبزادے ارسلان افتخار نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنی بڑی بیٹی سے متعلق جھوٹ بولا، استعفٰی دے کر اپنی پوزیشن کلیئر کریں، وہ عمران کیخلاف ریفرنس کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ارسلان افتخار نے کہا کہ عمران خان کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کیلئے الیکشن کمیشن سے کاغذات نامزدگی مل گئے ہیں، اس میں انہوں نے بڑی بیٹی کا ذکر نہیں کیا، وہ عمران خان کا ب فارم حاصل کرنے کیلئے نادرا میں بھی درخواست دینگے۔ انہوں نے کہا کہ ایک شخص بغیر نکاح کے بیٹی کا باپ بن گیا، اس کی شرعی اور قانونی حیثیت کے تعین کیلئے اسلامی نظریاتی کونسل اور جید علماء سے رجوع کریں گے، جو اپنی بیٹی کا حق ادا نہیں کرسکتا وہ قوم کے حقوق کا تحفظ کیا کرے گا۔ ارسلان افتخار نے کہا کہ عمران خان کے خلاف ریفرنس کا لانگ مارچ سے تعلق ہے نہ ان کے پیچھے کوئی سیاسی جماعت ہے۔ ان کی پوری لیگل ٹیم ہے جبکہ افتخار چوہدری اپنے اوپر لگائے جانے والے الزامات کا جواب خود دینگے۔

اس سے قبل الیکشن کمیشن نے ارسلان افتخار کو عمران خان کے کاغذات نامزدگی کی نقول فراہم کیں، ارسلان افتخار کی طرف سے ان کے نمائندے نے دستاویزات حاصل کیں۔ ارسلان افتخار نے عمران خان کے کاغذات نامزدگی کے حصول کے لئے بارہ سو روپے فیس الیکشن کمیشن میں جمع کرائی، قائم مقام چیف الیکشن کمشنر جسٹس انور ظہیر جمالی کے دستخط کے بعد کاغذات نامزدگی کی نقول فراہم کر دی گئیں۔ ارسلان افتخار نے عمران خان کے کاغذات نامزدگی کے حصول کے لئے الیکشن کمیشن میں درخواست دے رکھی تھی۔
خبر کا کوڈ : 398796
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش