0
Monday 14 Jul 2014 23:58

فوج اور آئی ڈی پیز اپنے آج کو ہمارے کل کیلئے قربان کر رہے ہیں، یوسف رضا گیلانی

فوج اور آئی ڈی پیز اپنے آج کو ہمارے کل کیلئے قربان کر رہے ہیں، یوسف رضا گیلانی
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد سے پیپلز پارٹی کی جانب سے متاثرین شمالی وزیرستان کے لئے امدادی سامان روانہ کرنے کے موقع پر یوسف رضا گیلا نی کا کہنا تھا کہ آئی ڈی پیز کی امداد کے لئے 4 ٹرک روانہ کر دیئے گئے ہیں، 750 من امدادی سامان میں کھانے پینے کی اشیا شامل ہیں، آئی ڈی پیز کے لیے امداد بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری کی جانب سے بھجوائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے دور حکومت میں 25 لاکھ آئی ڈی پیز کی گھروں تک منتقلی کو یقینی بنایا، آئی ڈی پیز کی ہر ممکن مدد کریں گے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبد المجید نے بھی دنیا بھر میں کشمیریوں سے آئی ڈی پیز کے لئے فنڈ ریزنگ کی اپیل کی ہے۔ اس موقع پر سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ وطن کے لئے نقل مکانی کرنے والے قوم کے ہیرو ہیں، شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کا دل جیتنا بہت ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دفاع وطن کے لئے فوج عظیم قربانیاں دے رہی ہے، آئی ڈی پیز کے معاملے پر حکومت کا امتحان ہے۔

واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن کے باعث نقل مکانی کر کے آنے والے رجسٹرڈ آئی ڈی پیز کی تعداد ساڑھے 9 لاکھ سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 399446
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش