0
Friday 18 Jul 2014 21:31

عمران خان کیخلاف ریفرنس کا میرٹ پر فیصلہ کیا جائیگا، ایاز صادق

عمران خان کیخلاف ریفرنس کا میرٹ پر فیصلہ کیا جائیگا، ایاز صادق
اسلام ٹائمز۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف کوئی ریفرنس آیا تو ممبر قومی اسمبلی ہونے کے ناطے ان کا ہر حال میں دفاع کروں گا۔ پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں اسپیکر ایاز صادق سے ارکان قومی اسمبلی، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، زاہد حامد اور انوشہ رحمان نے ملاقات کی۔ اس دوران انتخابی اصلاحاتی کمیٹی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ میڈیا سے بات چیت میں ایاز صادق کا کہنا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف کیخلاف ارسلان افتخار کے ریفرنسز سے متعلق کوئی چیز نہیں آئی، عمران خان کے خلاف تحریک کا میرٹ پر فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ممبر قومی اسمبلی کا ہر حال میں دفاع کیا جائے گا۔ انتخابی اصلاحاتی کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ تمام پارٹیاں انتخابی اصلاحات کیلئے سنجیدہ ہیں۔ تحریک انصاف نے بھی کمیٹی کے لئے تین نام دیئے ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ میرے حلقے میں دوبارہ گنتی پر مجھے کوئی اعتراض نہیں، انگوٹھوں کی دوبارہ تصدیق پر بھی مجھے کوئی فکر نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وقفہ سوالات میں تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔ سوالات کو میرٹ پر لانے کیلئے ٹوکن مشینز نصب کر رہے ہیں جو پہلے سوال پوچھے گا اس کو پہلے جواب دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 400224
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش