0
Friday 18 Jul 2014 20:06

ڈاکٹر طاہر القادری نے وزیراعظم کو مناظرے کا چیلنج دیدیا

ڈاکٹر طاہر القادری نے وزیراعظم کو مناظرے کا چیلنج دیدیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سر براہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری نے وزیراعظم کو مناظرے کا چیلنج دے دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا طرز حکمرانی غیر آئینی اور غیر جمہوری ہے،اگر وزیر اعظم میں جرات ہے تو وہ میرا چیلنج قبول کر لیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ عوام حکومت سے ناخوش ہیں، چیلنج کرتا ہوں نواز شریف کا طرز حکمرانی غیر آئینی اور غیرجمہوری ہے، وہ وزارت عظمٰی پر دھونس اور دھاندلی کے ذریعے آئے ہیں۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ حکومت عوام کو جان و مال کا تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے، حکومتی اقتصادی پروگراموں کا منبع کرپشن ہے، حکومت کے پاس کو ئی داخلہ اور خارجہ پالیسی نہیں ہے، موجودہ حکومت کے ہوتے ہوئے ملک کی سلامتی اور خود مختاری کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں پائی جانیوالی خرابیوں کی جڑ استحصالی اور جاگیردرانہ نظام ہے۔ عوامی تحریک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ میں ثابت کروں گا کہ مسلم لیگ (ن) کے حکومت چلانے کا طریقہ کار غیر جمہوری ہے، وہ ثابت کریں کہ ان کا طریقاہ کار جمہوری ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ حکومت کے اقتصادی پروگرام کرپشن کا گڑھ ہیں، ان کے پاس قومی یکجہتی کی پالیسی بھی موجود نہیں ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی نجکاری پالیسی بھی کرپشن پر مبنی ہے، نواز حکومت کے خاتمے کے بغیر ملک کا مقدر نہیں سنور سکتا ہے، قومی ادارے چلانے کا ان کا طریقہ کا بھی انتہائی غیر شفاف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مناظرے کے لیے کوئی بھی جگہ ہو سکتی ہے جہاں لوگ سکیورٹی چیک کے بعد آئیں، مناظرے میں اچھی شہرت کے حامل دس اینکرز موجود ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 400191
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش