0
Monday 28 Jul 2014 11:46

اقوام متحدہ، سلامتی کونسل کا غزہ میں فوری غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ

اقوام متحدہ، سلامتی کونسل کا غزہ میں فوری غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا۔ نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال پر ہنگامی اجلاس ہوا۔ سلامتی کونسل کی صدر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل کو غزہ کی صورتحال پر گہری تشویش ہے۔ سلامتی کونسل غزہ جنگ بندی کے لیے عالمی برادری کی کوششوں کو سراہتی ہے۔ سلامتی کونسل میں پیش کردہ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ سلامتی کونسل فلسطین کی صورت حال اور وہاں انسانی جانوں کے زیاں پر تشویش کا اظہار کرتی ہے۔ اقوام متحدہ فلسطین میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرتی ہے۔ غزہ میں مصر کی تجویز کردہ منصوبے کے تحت فوری جنگ بندی کی جائے۔ سلامتی کونسل نے غزہ میں انسانی حقوق تنظیموں کے کردار کو سراہا۔
خبر کا کوڈ : 401938
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش