0
Friday 1 Aug 2014 15:30
مظلوم فلسطینی شہداء کی تعداد 1500 سے تجاوز کرگئی

صیہونی حکومت نے جنگ بندی کی دھجیاں اڑا دیں، غزہ میں آگ اور خون کا کھیل جاری، تازہ حملے میں 54 شہید

صیہونی حکومت نے جنگ بندی کی دھجیاں اڑا دیں، غزہ میں آگ اور خون کا کھیل جاری، تازہ حملے میں 54 شہید
اسلام ٹائمز۔ آج صیہونی حکومت نے غزہ میں تین روزہ جنگ بندی کی دھجیاں اڑا دیں۔ سیزفائر کے دوران بھی گولہ باری کی، جس سے 40 فلسطینی شہید ہوگئے، 26 روز سے جاری اس جنگ میں جاں بحق افراد کی تعداد 15 سو سے تجاوز کرگئی ہے۔ غزہ میں جنگ بندی ہوئی تھی 72 گھنٹوں کیلئے۔ جنگ بندی کے دوران اجڑے غزہ میں امدادی کارروائیاں ہونی تھی، علاقہ مکینوں کو خوارک پہنچانی تھی، شہید فلسطینیوں کی تدفین ہونی تھی، مگر صیہونی حکومت کو یہ سب کچھ منظور نہ ہوا۔ 72 گھنٹوں والی جنگ بندی فقط 4 گھنٹوں بعد ہی روند ڈالی۔ صیہونی فوج نے غزہ میں ایک بار پھر آگ اور خون کا کھیل کھیلنا شروع کر دیا ہے۔ 
تازہ ترین حملوں میں 40 سے زائد فلسطینیوں کو شہید جبکہ 200 سے زائد کو زخمی کیا جا چکا ہے۔ غزہ کے مظلوم باسیوں کو جنگ بندی کا خواب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے دکھایا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ صیہونی حکومت آئندہ 72 گھنٹوں کیلئے غزہ میں گولے نہیں برسائے گا، مگر صیہونی حکومت نے عالمی طاقتوں کے دباو، وعدے کی پاسداری نہ رکھی اور حماس پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگا کر مکمل جنگ بندی کا باقاعدہ اعلان کر دیا، جس کی اطلاع اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کو بھی کردی گئی ہے۔ جنگ بندی سے منٹوں قبل بھی صیہونی جارحیت جاری رہی، صبح کو کیے جانے والے حملوں میں 14 فلسطینی شہید ہوئے تھے۔ 8 جولائی سے شروع ہونے والی اس جنگ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد پندرہ سو سے بھی تجاوز کرگئی ہے۔ حماس کی جانب سے کی جانے والی جوابی کارروائی میں اب تک 61 اسرائیلی فوجی بھی مارے جاچکے ہیں۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق نہتے فلسطینیوں کے خون کی پیاسی صیہونی حکومت نے ایک بار پھر طے شدہ جنگ بندی ختم کرکے غزہ کے باسیوں پر قیامت ڈھا دی، صیہونی حکومت کے تازہ حملے میں 54 فلسطینی شہید ہوگئے۔ پچیس روز سے صیہونی حکومت کی وحشیانہ بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینوں کی تعداد ڈیڑھ ہزار سے تجاوز کر گئی۔ صیہونی حکومت نے تمام اخلاقی اور قانونی حدود کو پھلانگتے ہوئے تین روزہ جنگ بندی کے بعد غزہ پر دوبارہ حملے کرکے جنگ بندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ صیہونی حکومت نے جنگ بندی کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے غزہ کے شہر رفاہ پر حملہ کرکے چالیس سے زائد فلسطینیوں کو شہید اور 200 سے زائد کو زخمی کر دیا۔
صیہونی حکومت کی جانب سے سیز فائر کی آڑ میں فلسطینیوں پر حملہ کرنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، اس سے قبل بھی سیز فائر کا اعلان کرکے ایک بازار پر صہیونی حملے میں درجنوں فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔ آج صبح سیز فائر سے قبل بھی صیہونی حکومت کے ٹینک غزہ کے باسیوں پر آگ اگلتے رہے جس سے چھ فلسطینی شہید ہوگئے۔ امریکی وزیر خارجہ اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون کے اعلان کردہ اس عارضی سیز فائر کا انجام دنیا کے سامنے واضح ہے۔ اس سے قبل بھی قاہرہ میں غزہ کے حوالے سے ہونے والے مجوزہ مذاکرات میں امریکہ اور صیہونی حکومت نے حماس کے ساتھ براہ راست مذاکرات سے انکار کرکےثابت کر دیا تھا کہ وہ ان مذاکرات میں کتنے سنجیدہ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 402442
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش