0
Friday 1 Aug 2014 20:34

عرب ممالک حماس کیخلاف اسرائیل کے ساتھ متحد

عرب ممالک حماس کیخلاف اسرائیل کے ساتھ متحد
اسلام ٹائمز۔ مصر کی قیادت میں عرب ممالک بشمول سعودی عرب، اردن، متحدہ عرب امارات حماس کے خلاف اسرائیل کے ساتھ متحد ہو گئے۔ امریکی جریدے نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال قاہرہ میں فوجی بغاوت اور صدر محمد مرسی کی معزولی نے اس صورت حال میں اپنا کردار ادا کیا۔ دو سال قبل حماس کے ساتھ جھڑپوں کے بعد چاروں طرف سے غیر دوستانہ عرب ممالک سے گھرے اسرائیل پر جنگ بندی کے لیے دباؤ تھا۔ واشنگٹن میں واقع ولسن سینٹر کے اسکالر آرن ڈیوڈ ملر نے رپورٹ میں کہا کہ اس مرتبہ عرب ممالک کی سیاسی اسلام سے نفرت اتنی شدت اختیار کر چکی ہے کہ اس نے اسرائیلی وزیراعظم بینجامن نیتن یاہو سے الرجی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ایسی صورت حال کبھی نہیں دیکھی جس میں اتنی بڑی تعداد میں عرب ممالک غزہ میں ہلاکتوں اور حماس کی تباہی پر خاموش ہیں۔
خبر کا کوڈ : 402446
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش