0
Saturday 2 Aug 2014 00:28

علامہ ناصر عباس اور حامد رضا کی طاہرالقادری سے ملاقات، 3اگست کو انقلاب کی تاریخ کا اعلان کرنے پر اتفاق

علامہ ناصر عباس اور حامد رضا کی طاہرالقادری سے ملاقات، 3اگست کو انقلاب کی تاریخ کا اعلان کرنے پر اتفاق
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری اور سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے لاہور میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری سے ملاقات کی ہے, جس میں عوامی انقلاب کی تاریخ کے تعین پر طویل مشاورت کی گئی۔ ملاقات میں ناصر عباس شیرازی، علامہ عبدالخالق اسدی، علامہ شیخ سخاوت قمی اور نثار فیضی بھی موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق تین آگست کو انقلاب کی تاریخ کا اعلان کیا جائیگا۔ اس حوالے سے ایک پریس کانفرنس کی جائیگی جس میں انقلاب کی تاریخ کا باقاعدہ اعلان کیا جائیگا اور اس کے بعد حکومت مخالف تحریک کا آغاز کر دیا جائیگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پی ٹی آئی کے ساتھ مشترکہ تحریک چلانے کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔ اسلام ٹائمز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ اس تحریک میں تمام طبقات شامل ہوں گے، اور سب کے درمیان بہترین ہم آہنگی موجود ہوگی، ممکن ہے تحریک انصاف الگ احتجاج کرے, لیکن حکومت گرانے میں سب ایک پیج پر ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 402492
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش