0
Saturday 9 Aug 2014 23:57

چمن، سکیورٹی اداروں کی کارروائی، 5 مشتبہ افغان باشندے گرفتار

چمن، سکیورٹی اداروں کی کارروائی، 5 مشتبہ افغان باشندے گرفتار
اسلام ٹائمز۔ چمن میں پاک افغان سرحد کے قریب سکام کانڑ کے علاقے میں سکیورٹی اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے پانچ مشتبہ افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ سکیورٹی حکام کے مطابق پاک افغان سرحد کے قریب سکام کانڑ کے علاقے میں ایک مکان پر چھاپہ مار کر پانچ مشتبہ افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ جن کے قبضے سے اہم خفیہ دستاویزات اور نقشے برآمد ہوئے ہیں۔ گرفتار افراد کو مزید تفتیش کے لئے خفیہ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 403925
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش