0
Wednesday 13 Aug 2014 02:02

کراچی، پریڈی تھانے کے شیعہ ایس ایچ او غضنفر کاظمی فائرنگ سے جاں بحق

کراچی، پریڈی تھانے کے شیعہ ایس ایچ او غضنفر کاظمی فائرنگ سے جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں دہشتگرد اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے باوجود دہشتگردانہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، کراچی میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے پریڈی تھانے کے ایس ایچ او غضنفر کاظمی جاں بحق ہوگئے، مقتول پولیس افسر 1992ء میں ایم کیو ایم کے خلاف ہونے والے آپریشن کا اہم کردار تھے، آپ کا تعلق اہل تشیع مکتب فکر سے تھا۔ تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں نے پریڈی تھانے کے ایس ایچ او غضنفر کاظمی کو پریڈی تھانے سے گھر واپس جاتے ہوئے گارڈن کے علاقے میں انکل سریا اسپتال کے سامنے فائرنگ کا نشانہ بنایا جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ مقتول غضنفر کاظمی کی لاش سول اسپتال منتقل کر دی گئی ہے جہاں ان کا پوسٹ مارٹم اور قانونی کارروائی ہوگی جس کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی جائے گی۔ پولیس کے مطابق فوری طور پر قاتلوں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے، واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے جس کے بعد دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق مقتول پولیس افسر غضنفر کاظمی نے اپنی 18 سالہ ملازمت کے دوران متعدد تھانوں میں خدمات انجام دیں اور حال ہی میں ان کی تعیناتی پریڈی تھانے میں عمل میں لائی گئی تھی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایسے درجنوں پولیس افسران کو موت کے گھاٹ اتارا جا چکا ہے جنہوں نے 1992ء میں ایم کیو ایم کے خلاف ہونے والے آپریشن میں حصہ لیا تھا لیکن آج تک کسی بھی پولیس افسر کا قتل نہیں پکڑا گیا۔
خبر کا کوڈ : 404468
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش