0
Wednesday 13 Aug 2014 15:59

انقلاب اور آزادی مارچ کی راہ میں بارش بھی حائل ہوسکتی ہے

انقلاب اور آزادی مارچ کی راہ میں بارش بھی حائل ہوسکتی ہے
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد کی جانب انقلاب اور آزادی مارچ کرنیوالوں کی راہ میں گرج چمک اور بارش بھی حائل ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج اور کل اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے لانگ مارچ والے اور بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ ملک کے دیگر بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ بدھ اور جمعرات کو اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ رواں ہفتے کے اختتام پر ملک کے بالائی علاقوں میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ جمعہ سے اتوار کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواﺅں، گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے اور اس دوران اسلام آباد، پشاور، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویڑن اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو گی، آئندہ چند روز کے دوران بالائی اور وسطی علاقوں میں گرم اور مرطوب موسم کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔
خبر کا کوڈ : 404574
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش