0
Wednesday 13 Aug 2014 12:11
انسانی حقوق سلب نہیں ہونے دینگے

لاہور ہائیکورٹ نے لاہور سمیت پنجاب بھر سے کنٹینرز ہٹانے کا حکم دیدیا

لاہور ہائیکورٹ نے لاہور سمیت پنجاب بھر سے کنٹینرز ہٹانے کا حکم دیدیا
اسلام ٹائمز۔ ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت اور انتطامیہ کو صوبے بھر سے سڑکوں پر لگائے گئے کنٹینرز اور دیگر رکاوٹوں کو فوری طور پر ہٹانے کا حکم دے دیا ہے۔ جسٹس محمود احمد بھٹی کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کے 3 رکنی فل بینچ نے سڑکوں کی بندش اور سیاسی کارکنوں کی گرفتاری کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران جب عدالت نے آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا سے سڑکوں پر لگائے گئے کنٹینرز کی تعداد سے متعلق استفسار کیا تو وہ کوئی جواب نہ دے سکے۔ آئی جی پنجاب کی لاعلمی پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ وہ کیسے صوبائی پولیس سربراہ ہیں جنہیں یہ علم ہی نہیں کہ کتنی سڑکوں پر کتنے کنٹینرز لگائے گئے ہیں، کیوں نہ پنجاب حکومت کو انہیں موجودہ عہدے سے ہٹانے کی ہدایت کی جائے۔ بعد ازاں عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ سکیورٹی کے نام پر بنیادی حقوق سلب کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ جب ملک کے چیف ایگزیکٹو کہہ رہے ہیں کہ انہیں پُرامن احتجاج پر کوئی اعتراض نہیں تو پولیس نے سڑکیں کیوں بند کیں، پنجاب حکومت اور متعلقہ انتظامیہ صوبے بھر کی سڑکوں پر لگائے گئے کنٹینرز اور دیگر رکاوٹوں کو فوری طور پر ہٹا دے۔
خبر کا کوڈ : 404532
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش