0
Thursday 14 Aug 2014 15:46

پاکستان میں تعینات جرمن سفیر سیرل نن کا دورہ ہنزہ علی آباد، سنیٹیشن اینڈ واٹر پروجیکٹ کا افتتاح

پاکستان میں تعینات جرمن سفیر سیرل نن کا دورہ ہنزہ علی آباد، سنیٹیشن اینڈ واٹر پروجیکٹ کا افتتاح
اسلام ٹائمز۔ ضلع ہنزہ نگر کے تجارتی مقام علی آباد میں واسیب پاکستان کی تکنیکی مدد سے مکمل ہونے والے واٹر اینڈ سنیٹیشن پروجیکٹ کا افتتاح پاکستان میں تعینات جرمنی کے سفیر ڈاکٹر سیرل نن نے کی۔ جرمن تعاون سے مکمل ہونے والی میگا پروجیکٹ واٹر اینڈ سنیٹریشن کے افتتاحی تقریب سے جرمن سفیر نے کہا مجھے خوشی ہو رہی ہے کہ علی آباد کی عوام نے ایک مثال قائم کی ہے جنہوں نے ناممکن کام کو نہایت ہی قلیل عرصے میں پورا کیا۔ پانی اور نکاسی آب انسان کی زندگی کی اہم ضرورت ہے۔ جب ہم اسلام آباد جائینگے تو ہم فخر سے دیگر لوگوں کو بتائینگے کہ ہم نے علی آباد ہنزہ میں ایک میگا پروجیکٹ عوام، AKDN اور حکومت گلگت بلتستان کے تعاون سے نہایت کم وقت میں کروڑوں کا منصوبہ مکمل کر لیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ پروجیکٹ نہ صرف گلگت بلتستان کے لئے مثال ہے بلکہ یہ پورے پاکستان کے عوام کے لئے ایک اہم منصوبہ ہے لوگ آکر ایسے دیکھ سکتے ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ عوام کی تعاون سے مکمل ہو چکا ہے اور اس منصوبے کی دیکھ بال کے لئے جامہ منصوبہ بندی کی ضرورت ہے تاکہ یہ کامیابی سے آگے بڑھے۔

جرمن سفیر نے ہنزہ کے عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس کا شاندار استقبال اور ہنزہ کے قدیم روایات سے روشناس کرایا جس سے ہم بہت متاثر ہوئے۔ افتتاحی تقریب سے اسماعیلی نیشنل کو نسل کے صدر اقبال والجی نے کہا کہ AKDN نہ صرف پاکستان بلکہ مختلف ممالک میں عوام کی فلاح بہبود کے لئے دن رات کام کر رہی ہے۔ علی آباد ہنزہ میں اس میگا منصوبے نے AKDN کے اداروں کی سر فخر سے اونچا کیا ہے اس مثالی منصوبے کو تاجکستان، افغانستان اور دیگر بہت سے ملکوں میں اس کو متعارف کرایا جائے گا۔ ہم وفاقی حکومت اور حکومت گلگت بلتستان کا شکر گزار ہے جنہوں نے اس پر وجیکٹ کو کامیاب کرنے میں عوام اور AKDN کے اداروں کے ساتھ تعاون کیا۔ صدر اسماعیلی کونسل برائے پاکستان نے مزید کہا کہ آئندہ آنے والے وقتوں میں ایسے منصوبوں کو کامیاب بنانے کے لئے عوام کو اپنے پاوں پر کھڑا ہونے کی ضرورت ہے۔ بیرون ملکوں کی طرف دیکھ کر اپنے مسائل حل کرنے کی کوشش نہ کرے۔ انھوں نے کہا کہ 1960ء سے قبل ہنزہ کی حالت بہت خراب تھی پرنس کریم آغاخان کی ہنزہ میں آمد کے بعد ہنزہ اور اردگرد کے علاقوں کی حالت تبدیل ہو گئی۔
خبر کا کوڈ : 404763
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش