0
Saturday 16 Aug 2014 21:01
چھوٹے بادشاہ پر ایف آئی آر کٹنے والی ہے

وزیراعظم کے استعفے تک اسلام آباد سے نہیں اٹھیں گے، عمران خان

گذشتہ رات اپنی وجہ سے نہیں کارکنوں کیوجہ سے گیا تھا، کارکن لمبا سفر کر کے آئے ہیں ان کا زیادہ امتحان نہیں لینا چاہتا
وزیراعظم کے استعفے تک اسلام آباد سے نہیں اٹھیں گے، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا گذشتہ رات اپنی وجہ سے نہیں کارکنوں کی وجہ سے گیا تھا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کارکن لمبا سفر کر کے آئے ہیں ان کا زیادہ امتحان نہیں لینا چاہتا۔ انہوں کہا آزادی مارچ نے پہلی وکٹ گرا دی، چھوٹے بادشاہ پر ایف آئی آر کٹ گئی یا کٹنے والی ہے۔ عمران خان نے کہا جب دھاندلی سامنے آئے گی تو بڑے میاں صاحب کا مستقبل بھی اندھیرے میں نظر آ رہا ہے، سزا اور جزا کا قانون اللہ کا ہے۔ عمران خان نے کہا پنجاب کے میچ کیوجہ سے سندھ، بلوچستان کا موقع نہیں ملا۔

عمران خان نے کہا میر شکیل الرحمان اپنے چینل پر جو پروپیگنڈہ شروع کیا، شرم کرو تم جھوٹے ہو اپنے ضمیر کی قیمت لگاتے ہو۔ عمران خان نے کہا میرشکیل الرحمان کہتا ہے کہ عمران نے ڈیل کر لی، بتاؤ کیا ڈیل کر سکتا ہوں میر شکیل الرحمان تمہیں پتا ہے جب ایمپائر کی انگلی اٹھتی ہے تو کیا ہوتا ہے؟۔ عمران خان نے کہا اللہ کے سوا کوئی خدا نہیں، ہمیں کسی سے کوئی خوف نہیں اور ہماری کوئی قیمت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا نئے پاکستان میں لوگوں کو لائنوں میں لگ کر امریکا کے ویزوں کی ضرورت نہیں پڑے گی کیونکہ ہم کسی کی غلامی نہیں کرینگے۔ عمران خان نے کہا سب سے پہلے وزیراعظم عمران خان کبھی جھوٹ نہیں بولے گا، وعدہ کرتا ہوں کبھی قوم کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلائے گی، قوم کیساتھ جھوٹے وعدے نہیں کرونگا۔ انہوں نے کہا کے پی کے میں پولیس کو غیرجانبدار بنایا ہے آنے والے دنوں میں لوگ تھانوں سے نہیں ڈریں گے اور نہ ہی پولیس گلو بٹوں کو نہیں پالے گی۔

عمران خان نے کہا سب سے زیادہ پیسہ بجلی کی چوری میں بنایا جا رہا ہے آڈٹ کرینگے تو بڑے بڑے بجلی چور پکڑیں گے۔ ملک کو سب سے مہنگی بجلی دی جا رہی ہے۔ عمران خان نے کہا قوم فیصلہ کر بیٹھی ہے نواز شریف جب تک تم استعفٰی نہیں دو گے عوام چھوڑیں گے نہیں میاں صاحب عوام اب آپ کی بھولی صورت پر نہیں جائیں گے، لوگ جاگ اٹھیں گے۔ عمران خان نے کہا سلمان کو گوجرانوالہ میں ایک پتھر مارا گیا جو ان کے منہ کے آگے سے گزر گیا اور پومی بٹ نے فائرنگ کی جس کا شیخ رشید گواہ ہے۔ انہوں اپنے کارکنوں کو کہا اب اسی اسٹیج پر سوؤں گا اور جاگوں گا، اپنے کارکنوں سے کہتا ہوں کہ آپ اگر جانا چاہتے ہیں چلے جائیں کل واپس آ جائیں میں ادھر ہی رہوں گا ساری رات آزادی کا جشن منائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 405115
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش