0
Sunday 17 Aug 2014 21:16
موجودہ حکمرانوں کے دور میں ملک کا کوئی مستقبل نہیں

عمران خان نے سول نافرمانی کی تحریک شروع کرنیکا کا اعلان کر دیا

کارکنوں کو امتحان میں ڈالنے لگا ہوں، میری تقریر کے بعد کوئی نیا پاکستان بننے سے نہیں روک سکے گا
عمران خان نے سول نافرمانی کی تحریک شروع کرنیکا کا اعلان کر دیا
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سول نافرمانی کی تحریک چلانے کا اعلان کرتے ہوئے حکومت کو دو دن کا وقت دیتے ہوئے الٹی میٹم دیا ہے کہ وزیراعظم مستعفی ہو جائیں ورنہ میں اپنے کارکنوں کو نہیں روک سکوں گا۔ آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے عمران خان نے کہا کہ اب میں ٹیکس دوں گا، نہ گیس کے بل دوں گا اور نہ ہی بجلی کے بل دوں گا، صوبائی حکومتوں کو کہتا ہوں کہ جعلی حکومت کو ٹیکس دیں گے نہ بجلی کے بل، سب پاکستانیوں سے کہتا ہوں کہ سول نافرمانی کا ساتھ دیں، میرا دل چاہتا تھا کہ نواز شریف کو گریبان سے پکڑ کر وزیراعظم ہاؤس سے باہر کھینچوں، اسمبلی میں دھاندلی کرکے آنے والوں کو بھی باہر کھینچنا چاہیئے، میں نے سوچا کہ یہ ہجوم ادھر چلا گیا تو پولیس سے تصادم ہوگا، پولیس والوں کا کیا قصور ہے جو وہ سونامی سے ٹکرا جائیں، میں نے سوچا کہ پولیس بھی پاکستانی ہے، ان کےبھی بال بچے ہیں، ساری رات سوچ اور بچار کے بعد میں نے فیصلہ کیا کہ اس ان پولیس اہلکاروں کا نقصان ہوگا جو ہمارا اور پاکستان کا نقصان ہو گا۔ آزادی مارچ کے شرکاء سےخطاب کرتے ہوئے عمران خان کا وزیر اعظم کے حوالے سے کہنا تھا کہ اگر نوازشریف وزیراعظم رہے تو قوم کو مزید مقروض کر دیں گے، الیکشن میں نواز شریف نے اس وقت کے چیف جسٹس کو خریدا، نواز شریف نے الیکشن کمیشن کے آر اوز کو خریدا، نگراں حکومت کے نجم سیٹھی کو خریدا اور میچ فکس کر دیا۔ تحریک انساف کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ میں جمہوری آدمی ہوں اور جمہوریت چاہتا ہوں، ماشل لاء کے آنے سے ملک پیچھے چلا جائے گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے پاکستان میں چھانگامانگا کی سیاست شروع کی، پچھلے الیکشن میں نواز شریف نے الیکشن کمیشن کو خریدا، نوازشریف نے ججوں کو خریدا، جرنیلوں کو خریدنے کی کوشش کی، میڈیا کو خریدا۔ یونس حبیب نے کہا کہ انہوں نے نواز شریف کو پیسے دیئے ہیں، لیکن نوازشریف کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرتا، نوازشریف نے پاکستان کا ہر قانون توڑا مگر قانون انہیں پکڑ نہیں سکتا، کیوںکہ یہ سب کو پاکستانیوں کے ٹیکس کے پیسے سے انہیں خرید لیتا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ اب وہ سول نافرمانی کی تحریک چلانے کا ملک میں اعلان کرتے ہیں۔

دیگر ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان جلسہ گاہ پہنچ گئے ہیں۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی زندگی کی سب سے اہم تقریر کرنے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کارکنوں کو امتحان میں ڈالنے لگا ہوں، میری تقریر کے بعد کوئی نیا پاکستان بننے سے نہیں روک سکے گا۔ پی ٹی آئی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مستقبل تاریکی میں ہے، نواز شریف نے ملک کا ہر قانون توڑا اور اس نے چھانگا مانگا کی سیاست شروع کی۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے بچوں کے اربوں روپے باہر بینکوں میں پڑے ہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ میرے کارکن اس امتحان میں کامیاب ہونگے۔ شریف خاندان حکومت میں رہا تو پاکستان کا امیر ترین خاندان بن جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف نے انتخابات میں الیکشن کمیشن، چیف جسٹس اور رینٹرننگ افسروں کو خریدا جبکہ عبوری وزیراعلٰی پنجاب نجم سیٹھی کو بھی خریدا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اب کوئی بھی نہ ٹیکس دے گا اور نہ بجلی کا بل دے گا اور اب پی ٹی آئی ملک میں سول نافرمانی کی تحریک چلانے کا اعلان کرتی ہے۔

میڈیا ذرائع کیمطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت کیخلاف سول نافرمانی کی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا۔ اسلام آباد میں آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم آج بجلی، سوئی گیس اور ٹیکس نہ دینے کا اعلان کرتے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اگر پاکستانی عوام ان حکمرانوں کو بل اور ٹیکس ادا کرتی رہے گی تو یہ صرف اپنا بزنس اور پیسہ بنائیں گے۔ ان حکمرانوں کے ہوتے ہوئے پاکستان ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتا۔ موجودہ حکمرانوں کے دور میں ملک کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 405273
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش