0
Monday 18 Aug 2014 12:23

خورشید شاہ نے حکومتی اتحاد اور اپوزیشن جماعتوں کا ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا

خورشید شاہ نے حکومتی اتحاد اور اپوزیشن جماعتوں کا ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا
اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے پارلیمنٹ میں موجود سیاسی جماعتوں سے رابطے شروع کردیئے ہیں اور حکومتی اتحاد اور اپوزیشن جماعتوں کا مشاورتی اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے، خورشید شاہ نے محمود خان اچکزئی، آفتاب شیرپاؤ اور غلام احمد بلور سے بھی رابطہ کیا ہے، خورشید شاہ نے ان رہنماؤں کو آج دو پہر 2 بجے پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں حکومتی اتحادی اور اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے، اجلاس میں عمران خان کے دھرنے اور مطالبات کے بعد کی صورتحال پر مشاورت کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 405348
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش