0
Wednesday 20 Aug 2014 12:26

کراچی میں 10واں بچہ پولیو وائرس کا شکار، سیوریج پانی میں وائرس کی تصدیق

کراچی میں 10واں بچہ پولیو وائرس کا شکار، سیوریج پانی میں وائرس کی تصدیق
اسلام ٹائمز۔ شر قائد میں پولیو وائرس سے مزید ایک بچہ متاثر ہوگیا جس کے بعد کراچی میں امسال 10 سندھ میں 11 اور ملک بھر میں پولیو وائرس سے متاثرہ بچوں کی تعداد 117 ہوگئی۔ قومی ادارہ صحت اسلام آبادکی جانب سے کراچی میں پیر کو رپورٹ ہونے والا ایک سالہ احمد ہے جو کراچی میں مانسہرہ کالونی کا رہائشی ہے، متاثرہ بچے کے فضلے کے طبی ٹیسٹوں میں پولیو وائرس کی تصدیق کی ہے، ملک بھر میں امسال ریکارڈ توڑ پولیو کیسز کی تصدیق کی گئی ہے، ان میں کراچی سمیت سندھ میں 11 پولیو کیس شامل ہیں، امسال کراچی سے 10 پولیو کیس سامنے آئے ہیں۔ ماہرین طب کا کہنا ہے کہ پولیو وائرس کراچی میں موجود ہے جو کسی بھی وقت شدت سے حملہ آور ہوسکتا ہے۔ دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کی سیوریج کے پانی کی کیمیائی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں سیوریج پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق کی گئی، ان علاقوں میں گڈاپ ٹاؤن، گلشن اقبال اور بلدیہ ٹاؤن شامل ہیں۔ ماہرین نے کراچی کے ندی نالوں میں پولیو وائرس کی موجودگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وائرس کراچی میں تباہی پھیلا سکتا ہے۔ دریں اثنا ماہرین طب نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں پولیو وائرس کا خطرہ بدستور موجود ہے جو کسی بھی وقت اپنے پھیلاؤ کا سبب بن سکتا ہے۔

صوبائی محکمہ صحت نے بھی کراچی کے ان تینوں ٹاؤنز کے سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق کر دی ہے اور کہا ہے کہ کراچی میں 18 اگست سے انسداد پولیو مہم جاری ہے، سائٹ ٹاؤن میں سیکیورٹی کی وجہ سے مہم متاثر رہی۔ واضح رہے کراچی میں 10 دن قبل پولیو وائرس ون سے 5 ماہ کا بچہ عمیر بھی رپورٹ ہواتھا جو نارتھ کراچی کا رہائشی ہے، یہ کیس 6 سال بعدر پورٹ ہوا ہے، متاثرہ بچے کا تعلق شمالی علاقہ جات سے بتایا گیا ہے جس کے والدین نے بچے کو پولیو وائرس سے بچاؤ کی خوراک نہیں پلوائی۔ ادھر ای پی آئی کے صوبائی منیجر ڈاکٹر مظہر خمیسانی اور ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ظفر اعجاز کے مطابق کراچی میں 18 اگست سے شروع سہ روزہ انسداد پولیو مہم منگل کو ختم کر دی جائے گی۔ پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن نے ایک بار پھرسے والدین کہا ہے کہ بچوں کو ٹیکے لگوائیں۔
خبر کا کوڈ : 405732
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش