0
Wednesday 20 Aug 2014 16:11

کوئی مائی کا لعل ملک میں جمہوریت کو ڈی ریل نہیں کرسکتا، مولانا فضل الرحمان

کوئی مائی کا لعل ملک میں جمہوریت کو ڈی ریل نہیں کرسکتا، مولانا فضل الرحمان
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کوئی مائی کا لعل ملک میں جمہوریت کو ڈی ریل نہیں کرسکتا، وزیراعظم آج استعفٰی نہ دینے کا اعلان کریں۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ایک اقتدار اور دوسرا نظام کو تبدیل کرنے کی بات کر رہا ہے، طاہرالقادری کے کارکن نظام سے بغاوت کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ملک کو خانہ جنگی سے بچانا چاہتے ہیں ورنہ ان قوتوں کو لپیٹنا جانتے ہیں۔ طالبان آئین اور قانون کو نہیں مانے تو ریاست ان کے خلاف بندوق اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں سیاسی بحران پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، صوبائی حکومت قائم رہے گی، خیبر پختونخوا کی حکومت کو تحلیل کرنے کی سازش ناکام بنا دی گئی اور ہم نے عدم اعتماد کی تحریک جمع کرا دی ہے۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ وہ جمہوری قوتوں کی یکجہتی پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 405769
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش