0
Thursday 21 Aug 2014 00:04

سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں، وزیراعلٰی

سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں، وزیراعلٰی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں امن وامان برقرار رکھنے اور گلگت بلتستان کے سرحدی مقامات پر نالہ جات میں سیکورٹی کو یقینی بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں، پولیس فورس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مستعدی سے اپنے فرائض کی انجام دہی کو یقینی بنائیں۔ صوبائی حکومت عوام کے جان ومال کی مکمل تحفظ اور علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ وزیراعلٰی نے کہا کہ عوام گلگت میں جاری امن کو برقرار رکھنے کیلئے اس میں اتحاد و اتفاق برقرار رکھنے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کو یقینی بنائیں تاکہ گلگت بلتستان میں امن و امان برقرار رکھنے اور وسائل کو علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے بروئے کار لایا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعلٰی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سکندر سلطان راجہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلٰی نے کہا کہNIS میں جن ملازمین کی آسامیاں شامل نہ ہونے سے ملازمین کو تنخواہوں کے حصول میں دشواری کا سامنا ہے لہٰذا فوری طور پر اسامیوں کو NIS میں شامل کیا جائے تاکہ ملازمین کے تنخواہوں میں درپیش مسائل کو حل کیا جا سکے۔
 
خبر کا کوڈ : 405853
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش