0
Thursday 21 Aug 2014 10:32

خیبرایجنسی، نیٹو ٹینکر پر فائرنگ، 2 افراد ہلاک

خیبرایجنسی، نیٹو ٹینکر پر فائرنگ، 2 افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں نامعلوم افراد نے نیٹو آئل ٹینکر پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ فائرنگ کے بعد آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقعہ کے بعد خاصہ دار فورسز کی نفری اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، جبکہ آگ پر قابو پانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ خیال رہے کہ خیبر ایجنسی میں اس سے قبل بھی متعدد بار نیٹو افواج کے لئے تیل لے جانے والے ٹینکروں کو نامعلوم شدت پسندوں کی جانب سے نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ اس تازہ ترین واقعے کی اب تک کسی نے بھی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 405905
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش